سبی میں سالانہ بلوچستان سخاوتی فیسٹیول کا آغاز ہوا جس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا,

الحمد اللہ سرزمین بلوچستان میں موسم بہار کی طرح امن و امان لوٹ آیا ہے اور عوام امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں

یہ میلہ اگلے دو روز جاری رہے گا, اب تک میلے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی,

میلے میں بلوچستان کی سخاوتی خوبصورتی کو شرکاء کے سامنے بیاں کیا گیا, یہاں کے روایتی ملبوسات کے سٹال لگائے گئے جن سے خواتین خاصا لطف اندوز ہوتی نظر آیئں۔

بلوچستان میں پائے جانے والے نایاب چرند پرند کے ماڈلز بھی رکھے گئے جو خاص طور پر بچوں کی توجہ کا مرکز بنتے رہے۔

کاشتکاری کےلیے استعمال ہونے والی مشینری بھی میلے کا حصہ رہیں اور منفرد اقسام کے پھولوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ خشک میواجات کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ اور بلوچستان کے مشہور لال اور میٹھے سیب کو کیسے بھولا جاسکتا ہے؟

معاشرے کے افراد کی آگاہی کے لئے پولیو ڈراپس پلانے والی ٹیمز بھی میلے کا حصہ رہیں۔

شالز اور کارپینٹر کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔

 

بلوچی ثقافت کے رنگوں سے سجا سبی کا میلہ
5 (100%) 3 votes
Mohammad Faizan

Posted by Mohammad Faizan

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *