یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد برف کو دیکھنے اور اس سے مزہ لینے جارجیا کے تفریحی مقام پے آئی ہوئی تھی۔

اسکی لفٹ معمول کے مطابق ہمیشہ کی طرح چل رہی تھی، پوائنٹ پر کھڑے لوگوں نے یہ محسوس کیا کہ چیرلفٹ کی رفتار بہت زیادہ تیز ہوگئی ہے۔چیر(اسکی) لفٹ میں بیٹھے لوگوں نے گھبراہٹ کے مارے چھلانگیں مارنا شروع کر دیں۔

چیرلف کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے چیر لفٹ آپس میں ٹکرانا شروع ہو گئی اور تیز رفتاری کی وجہ سے چیرلفٹ نے لوگوں کو ہوا میں پھینکنا شروع کر دیا۔ اس افسوسناک واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی اور خوشی کی خبر یہ ہے کہ کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے اس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

چیرلفٹ کا لوگوں کو ہوا میں اڑانے کا ایک خوفناک منظر
5 (100%) 5 votes

Posted by PakWeather.com

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *