ملک گیر بارشوں کی نوید – ہفتہ وار پیشنگوئی

ملک گیر گرمی کی لہر کے بعد وطن عزیز کے بیشتر علاقوں کے لیے
!خوش خبری

مطلقہ پیرامیٹر کے پیش نظر یکے بعد دیگرے مغربی برکھا کی وجہ سے آج سے بدھ تک وقفے وقفے سے مختلف صوبوں میں دیگر مقامات پر برق و باراں کا امکان موجود ہے. بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک، تیز ہواؤں اور مٹی کے طوفان کی بھی نوید سنائی جاتی ہے. بالعموم اس کا اثر شمالی و  وسطی اور پہاڑی ومیدانی علاقوں میں دیکھا جا سکے گا.

Image result for rain

البتہ ٨ اپریل سے ملک کے میدانی اور ساحلی علاقوں میں سال کی دوسری گرمی کی لہر کا امکان ہے. درجہ حرارت 40  ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہو سکتا ہے

بلوچستان: شمالی، مشرقی، واسطی، شمال غربی اور جنوب شرقی حصّوں میں مختلف اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے.

پنجاب: صوبے کے تقریباً تمام علاقوں میں ذکر شدہ دورانیے میں گرج چمک کے ساتھ مختلف اوقات میں آندھی کے ساتھ بارش اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کے مثبت امکانات ہیں.

خیبر پختون خواہ، فاٹا اور کشمیر و گلگت بلتستان: صوبوں کے تمام حصّوں میں درج دورانیے میں شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی جاتی ہے

Related image

سندھ: سندھ کے شمالی، مغربی، شمال غربی و شرقی، جنوب شرقی اور
وسطی علاقوں میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے

کراچی : شہر قائد کے مضافات میں بارش کے بادل بننے کے سبب شہر کے کچھ شمالی، شمال غربی و شرقی علاقوں میں بوندا بندی اور ہائی وے پر ہلکی بارش متوقے ہے. غرض شہر میں مٹی کے طوفان کے مثبت امکانات ہیں. اگلے دو دن موسم سمندری ہواؤں سے خوش گوار رہے گا البتہ اتوار کے دن سے گرمی میں اضافہ ہوگا جس سے درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہیں


لمحہ با لمحہ موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہ رہنے کے لیے
ہمارے پیج کو فالو کریں

ملک گیر بارشوں کی نوید – ہفتہ وار پیشنگوئی
4.8 (96.67%) 12 votes

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *