ہفتہ وار تفصیلی موسمی تجزیہ

   ماہ اپریل کے معمولی نوعیت کے برکھا کے نظام سوم کے پیش نظر گزشتہ ہفتے کے اختمام پہ دیگر مقامات پر اثرات مرتب ہوے جس سے کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی بارش و ژالہ باری ہوئیں آج رات سے ملک میں حالیہ ماہ کا برکھائی نظام چہارم داخل ہوگا جس کے زیر اثر طوفانی ہواؤں، لرزہ خیز گرج چمک اور دمک کے ساتھ درمیانی سے تیز صفت بارش کا امکان ہے، نظام چہارم ملک کو آج سے کم و بیشت 20 اپریل تک متاثر کرے گا

سندھ: داراسلام میں موسم سخت گرم رہنے کا امکان ہے اگرچہ امکان کم ہیں مگر کچھ شمالی اور مغربی حصص میں چند ایک مقام پر بادل بننے کے سبب ہلکی بارش ہو سکتی ہے

شہر کراچی میں موسم گرم اور نم رہنے کا امکان ہے جس سے دن کے اوقات میں گرمی محسوس کی جا سکے گی اور رات کے اوقات میں حرارت میں دیگرے بہتری آے گی عروج آفتاب کے وقت درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی امید ظاہر کی جاتی ہے موسم وقتاً فوقتاً ابر آلود ہو سکتا ہے

Image result for karachi HD

بلوچستان: صوبے بھر میں بارش اپنا رنگ دکھاے گی، شمالی و شمال مغربی علاقوں میں بلانداز 25 سے 35 ملی لیٹر اور وسطی و مغربی علاقہ جات میں 5 سے 15 ملی لیٹر بارش متوقے ہے

پنجاب: مغربی و شمالی خطّے بشمول اسلام آباد، ایبٹ آباد، خورشاب، لیہہ، بھکر وغیرہ میں گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ بارش کے مسممم امکانات ہیں بارش کی پیمائش 30 ملی لیٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں ساتھ ہی وسطی اور مشرقی حصّے میں تقریباً 20 ملی لیٹر تک بارش کی پیشنگوئی کی جاتی ہے جن میں لاہور، فیصلآباد، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا اور گردوں نواح کے علاقے سر فہرست ہیں

Image result for islamabad hail

خیبر پختون خواہ: مکمّل صوبے میں تیز بارشوں کی خوشنودی سنائی جاتی ہے، کہیں تیز تو کہیں درمیانی بارش کے مثبت امکانات ہیں دیگر علاقوں میں 20 سے 50 اور اس سے کم و بیشت بارش متوقے ہے

کشمیر و گلگت بلتستان: خوبصورت وادیوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کے لیے برکھا کی عنایات ہیں، مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے

پنجاب اور بلوچستان کے چند ایک علاقوں سمیت کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں کچھ مقامات پر ژالہ باری کے بھی امکان موجود ہیں

انتباہ:  تمثیلی مشاہدے کے زیر نظر 24 اپریل سے سن 2018 کی دوسری ملک گیر سخت ترین گرمی کی لہر کا خدشہ ہے جس سے لو چلنے کے سبب ہیٹ سٹروک کے بھی خطرات سامنے آتے نظر آتے ہیں البتہ ہم دیگر عناصر کا تفصیلی مشاہدہ کر رہے ہیں اور جلد ہی متعین وقت میں وارننگ جاری کرینگے

کاوش و مبصر: محمّد فیضان خان

انتہائی سخت موسم کی ہفتہ وار پیشنگوئی، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
4.8 (96.67%) 6 votes
Haider Saqib

Posted by Haider Saqib

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *