مغربی برکھا کے پیش نظر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ کوہ سلیمان اور کرتھر کے پہاڑوں پر اچھے بادل بننے گیں۔

SINDH
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کرتھر کے پہاڑوں پر بادل بننے کی وجہ سے مغربی سندھ اور بالائی سندھ کے شہروں خصوصن لاڑکانہ, قمبر, خیر پور, شہدادکوٹ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
کراچی کے مشرق کی طرف بھی کچھ بادل بن سکتے ہیں البتہ فلحال بارش کے امکانات نہیں ہیں لیکن ایک خوشخبری اس اپڈیٹ کے آخر میں بتائی جائے گی۔

PUNJAB:
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر اچھے بادل بننے کی وجہ سے مغربی, شمال مغربی اور جنوب مغربی پنجاب کے بیشتر حصوں خصوصن کوٹ عدو, فورٹ منرو, بھکر, جھنگ, کنڈیان, پیر محل, ٹوبا ٹیک سنگھ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔ شدید گرج چمک کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
لاہور, اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

KHYBER PAKHTUNKHWA:
پشاور, کوہاٹ, بنوں, مردان, نوشہرہ, ہنگو, ڈیرا اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے تیز بارش متوقع ہے۔

BALOCHISTAN:
وسطی اور مشرقی بلوچستان میں بادل بنیں گے ل۔ کوئٹہ, سبی, لورالائی, خضدار اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

KARACHI:
مغربی برکھا کے پیش نظر ہفتے سے بدھ کے دوران کراچی کے شمال اور مشرق پر اچھے بادل بننے گیں جن سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہیگا؟؟؟
4.7 (93.33%) 12 votes
Mohammad Faizan

Posted by Mohammad Faizan

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *