آیندہ 72 گھنٹوں کے موسم کی پیشن گوئی

گزشتہ تحریر میں ملک گیر سسٹم کی آمد کا تذکرہ کیا گیا تھا جس سے پاکستان کے ہر صوبے میں بارشیں ہوئیں اور کہیں کہیں اولا باری بھی ہوئی. پنجاب، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شرح بارش زیادہ رہی حتیٰ کہ سندھ اور بلوچستان میں بھی بہترین بارشیں ریکارڈ کی گئیں.کراچی کے اطراف میں بھی کئی اچھے بادل بارش کا سبب بنے، کراچی
سپر ہائی وے اور ضلع میں موجود قصبوں میں ہلکی بارش دیکھی گی.

آیندہ تین روز  ملک میں مزید دو سسٹم داخل ہونگے، مگر یہ سسٹم ملک گیر نہ ہو سکیںگے. البتہ تمام صوبوں میں دیگر مقامات پر بارشیں اور اولا باری متوقع ہے متوقع سسٹم کے پیش نظر اثر و رسوخ وطن عزیز کے جن علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں وہ تفصیلاً درج ذیل ہیں؛

بلوچستان کے شمال غربی و شرقی، مشرق اور جنوبی مشرق سمیت چند ایک وسطی علاقے میں بارش اور کہیں کہیں اولا باری کے مثبت امکانات ہیں
سندھ کے کچھ شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت مغربی پٹی میں چند ایک مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، ساتھ ہی شہر کراچی کے اطراف میں بھی کچھ جزوی امکانات ہیں مگر شہر کے امکانات دس فیصد سے بھی زیادہ خفیف ہیں نیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں
پنجاب میں اکثر مقامات موسلادھار بارشوں اور اولا باری کے دوسرے صوبوں کی نسبت بہتر امکانات نظر آتے ہیں
خیبرپختون خواہ کے تمام علاقوں اور شہروں میں آج سے منگل کے درمیان اچھی بارش متوقع ہے
کشمیر و گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر باران رحمت کے نزول کے سبب قدرت کے مزید رنگ بکھرنے کی نوید ہے

چونکہ موجودہ ماہ اپریل پاکستان کے لیے گرم موسم کا پیامبر ہے لہذا اسی کی پیش رسوخ پورے سندھ، پنجاب بلعموم جنوبی اور واسطی حصص اور بلوچستان کے مشرقی، شمالی، شمال مشرقی اور ملک کے تمام ساحلی علاقوں میں موسم سخت گرم رہنے کا امکان ہے.

کراچی سمیت تمام ساحلی علاقے اگلے تین دن موسم حد درجہ سے زائد گرم رہے گا البتہ کچھ اوقات میں سمندری ہواؤں میں تیزی اور سمندری بادلوں کی پیش رفت کے سبب موسم کچھ حد تک بہتر ہو سکتا ہے، پیر سے شہر قائد اور دیگر ساحلی پٹی کا موسم دیگرے بہتر اور خوش گوار ہو جائے گا

 

آیندہ تین دنوں میں موسم کس رخ کروٹ لےگا؟
4.8 (96%) 5 votes
Haider Saqib

Posted by Haider Saqib

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *