موسم اندیش: آیندہ پانچ ایام کی پیشنگوئی

پاکستان میں مغربی برکھائی نظام کے بارشی سلسلے داخل ہونے کے سبب ملک کے کچھ مختص علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے جزوی اور کچھ حتمی امکان ہیں

بلخصوص بالائی پاکستان اور وسطی پاکستان کے میدانی اور پہاڑی علاقے بارش سے متاثر ہونگے جن میں پنجاب، خیبر پختوں خواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ وبلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقے مشمول ہیں

پنجاب: سسٹم رفتہ با رفتہ پورے صوبے پر اپنا رنگ ظاہر کرے گا نیز تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے

کشمیر، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان: بارش ان علاقوں میں عروج پر ہونگی اور وقفوں کے ساتھ جاری رہینگی

بلوچستان: یوں تو تقریباً کئی مقامات پر بارش کے کثیر امکان موجود ہیں مگر بارش کا اثر و رسوخ شمالی، مشرقی پہاڑیوں اور چند وسطی حصوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا

سندھ: سندھ کے بھی شمالی، وسطی اور مغربی پٹی پر بادل بننے کے سبب کچھ علاقوں میں جزوی امکانات موجود ہیں

شہر کراچی میں موسم گرم رہے گا البتہ سمندری ہوائیں بھی چلتی رہینگی اور دن ڈھلتے ہی سمندی بادلوں کے چھا جانے کا امکان ہے

ملک میں موجودہ ماہ مئی کے اثر و رسوخ میدانی علاقوں کو سخت گرمی کا سامنا کرنا ہوگا جن میں سندھ اور پنجاب کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے علاقے بھی قبل ذکر ہیں

موسم اندیش: آیندہ پانچ ایام کی پیشنگوئی
5 (100%) 5 votes
Haider Saqib

Posted by Haider Saqib

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *