کیا پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہوگا ؟


:رمضان مبارک اور ہجری سال
رمضان کریم اسلامی مہینوں میں ماہ نہم ہے رمضان مبارک وو مہینہ ہے جوامّت مسلمہ کے لیے رحمت و نعمت و مغفرت کا خزینہ ہے اس ماہ میں مسلمانوں پر روزے فرض کے گئے اور انہیں تقویٰ اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی

جس طرح جولین کیلنڈر اپنے قوانین کے مطابق بارہ ماہ پر مشتمل ہے بلکل اسی مناسبت سے اسلامی ہجری کیلنڈر میں بھی بارہ مہینے ہوتے ہیں لیکن جولین کیلنڈر کی بہ مناسبت ہجری کیلنڈرکا دار و مدار چاند کی گردش اورنقل و حرکت پر مبنی ہے مثال کے طور پہ جس شب طلوع چاند کا برہنہ آنکھوں سے دید ہو سکے اس کے اگلے دن ہجری ماہ کی شروعات ہوتی ہے

دنیا بھر میں ہجری ماہ کی ابتدا و اختتام کا نظام چاند پر منحصر ہے البتہ پاکستان اور سعودیہ سمیت کی اسلامی ممالک میں قدیم اسلامی تکنیکی کیلنڈر ام قرا  کا استمال کیا جاتا ہے ام قرا کیلنڈر اسلامی تعلیمات کا ایک لازوال  شہکار ہے جو ایک عرصے یا سالوں کی مدّت کے لیے حساب لگا کر تیار کیا جاتا ہے

:سائنسی اور علمی تجزیہ
اگر سائنسی اعتبار سے مطالعہ  کیا جائے تو ی بات تصدیق شدہ ہے کہ موجودہ سال پاکستان اور سعودی عرب ایک ہی دن رمضان مبارک کی ابتدا ہوگی کیونکہ پندرہ مئی کو نہ پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ور نہ سعودیہ میں البتہ 16 مئی کو دونوں ممالک سمیت دنیا بھر میں چاند با آسانی دیکھا جا سکے گا جس کے تحت 17 مئی کے دن پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان کی ابتدا ہونی چاہیے

مگر اگر ہم  ام قرا  کیلنڈر کی بات کریں تو پاکستانی ام قرا کیلنڈر سائنسی زاویے پر مکمّل اترتا ہے غرض دونوں کا میل کھانا اس بات کی خشنوید ہے کہ پاکستان میں رمضان مبارک کا آغاز 17 مئی کو ہی ہوگا لیکن سعودی عرب کے ام قرا کیلنڈر کے مطابق عرب میں رمضان مبارک کی ابتدا 16 مئی کو ہوگی

لہذا ہم اس متن پر پہنچنتے ہیں کہ پاکستان میں رمضان کے آغاز کی تاریخ مکمّل درست ہے البتہ سعودی عرب کے لیے لازم ہے کہ وہ چاند دیکھنے کو ام قرا کیلنڈر پر ترجیح دیں، کل پندرہ مئی  کو سعودی عرب میں سرکاری طور پر چاند دیکھنے کی تقریب کی جائے گی

:پاکستان میں روزوں کے اوقات و موسمی تبدیلیاں
کراچی سمیت جنوبی پاکستان میں روزے کا اوسط دورانیہ بہ مناسبت لاہور سمیت شمالی علاقہ جات کے اوسط دورانیے سے کم و بیشت بیس منٹ کم ہوگا جبکہ موسم میں کئی بڑی تبدیلیاں پیش نظر ہیں اور ملک میں اوپری سطح پر مون سون ہوائیں بھی داخل ہونگی جس سے بارش قلیل علاقوں کا رخ بھی کرے گی

کراچی سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں رمضان میں گرمی کی لہر کے بھی واضح خدشات ہیں لہذا ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے لازمی تدبیر لیں اور حالت روزہ میں احتیاط برتیں

:اوسط روزے کا دورانیہ براے کراچی وہ جنوبی علاقہ جات
15:20   : فقہ حنفیہ
15:42 : فقہ جعفریہ

اوسط روزے کا دورانیہ براے لاہور و شمالی علاقہ جات
15: 40   : فقہ حنفیہ
16:03 : فقہ جعفریہ

عید کی نوید
پاکستان سمیت برصغیر میں عید 16 جون کو مذہبی جوش و خروش سے منایی جائے گی جبکے عرب ممالک عید15 جون کو منائینگے

کیا پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہوگا ؟
4.6 (91.67%) 12 votes
Haider Saqib

Posted by Haider Saqib

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *