:پس منظر

یوم علی ع ٢١ رمضان مبارک کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا- گو کہ امیرالمومنین ع کے خلاف تخریب کاری ازل دین سے ہی جاری رہی مگر ١٩ رمضان مبارک کو زہر آلود تیغ سے نماز فجر میں حالت سجدہ میں آپ کو شدید زخمی کیا گیا اور بلاخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے حضرت ایلیا ع نے ٢١ رمضان مبارک کی صبح بعد نماز فجر  کوفہ میں جام شہادت نوش  فرمایا  آپ ع کا مدفن نجف اشرف میں موجود ہے

موسمی حالات از یوم امیرالمومنین ع

واضح رہے کہ اس روز پاکستان کے وجد میں مغربی برکھا کا کم ہوا کا نظام موجود ہوگا جو پنجاب، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور دیگر پہاڑی سلسلوں میں بادل بننے کا سبب بنے گا

( لمحہ با لمحہ ناؤکاسٹ فیس بک پیج پر شایع  کردی جائینگی ) 

اسلام آباد / راولپنڈی : جڑواں شہروں میں موسم نہایت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے

کراچی : موسم گرم اور خشک رہے گا البتہ وقتاً فوقتاً سمندری بادل جزوی طور پر چھاے رہینگے اور سمندری ہوائیں موسم خوش گوار بنائینگی غرض صبح اور شام کے اوقات میں بوندا بندی کے قوی امکانات ہیں

لاہور / فیصل آباد : موسم گرم رہے گا البتہ آندھی کے ساتھ بارش کے کچھ امکانت موجود ہیں

حیدرآباد / بدین / ٹھٹھہ : موسم گرم اور خشک رہے گا البتہ سمندری ہواؤں کے چلنے اور مغرب میں بادل بننے کے مثبت امکان ہیں

پشاور : موسم گرم رہے گا البتہ بارش کے قلیل امکانات ہیں

کوئٹہ : کوئٹہ اور اسکے مضافات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ابریش کے امکانات ہیں

پاراچنار: موسم گرم رہنے کا امکان ہے البتہ ڈویلپمنٹ ممکن ہے

سکھر / لاڑکانہ / سبی/ ڈیرہ اسماعیل خان / بہاولپور : موسم نہایت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے البتہ مغرب میں بادل بننے کے قلیل امکانات ہیں جو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں

مظفرآباد / مری : ٢٠ رمضان مبارک کو بارش کے امکانات ہیں مزید بار کے قلیل امکانات ہیں کہ ٢١ رمضان مبارک کو بھی جاری رہے البتہ موسم خوشگوار اور خشک رہنے کے امکانات ہیں

گلگت : موسم خوشگوار اور خشک رہنے کے امکانات ہے مطلع جزوی ابرآلود ہو سکتا ہے

 

یوم علی ع مرکزی شہروں کے موسمی حالات
5 (100%) 9 votes
Haider Saqib

Posted by Haider Saqib

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *