اکیسوی صدی کا طویل ترین تاریخی مکمّل خونی چاند گرہن کل شب جمعہ پاکستان میں دیکھا جا سکے گا

چاند گرہن جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بشمول پاک و ہند سمیت افریقہ، ساؤتھ امریکا، مشرق وسطیٰ، بحر اوقیانوس اور جنوبی قطب پر با آسانی برہنہ آنکھوں سے چشم دید کیا جا سکے گا

Courtesy: Timeanddate.com

گرہن کے اوقات

چاند گرہن کا اصل دورانیہ ایک گھنٹہ تیتالیس منٹ ہوگا جبکہ پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند گرہن کا آغاز دس بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا، نصف گرہن شب گیارہ بج کر چوبیس منٹ اور مکمّل چاند گرہن کی ابتدا ساڑھے بارہ بجے ہوگی

Image result for moon eclipse

خونی چاند گرہن کا عروج ایک بج کر بائیس منٹ پر ہوگا جو سوا دو بجے تک جاری رہے گا، اس کے بعد گرہن ڈھلنے لگے گا اور طلوع فجر سے قبل آغاز سحر کے موقع پر چار بج تیس منٹ پر مکمّل طور پر ختم ہو جائے گا

دینی پہلو

گرہن کی صورت میں احادیث میں مختلف روایات وارد ہوئی ہیں جن میں سب سے موقول قران حکیم کی تلاوت کرنا، دعا مانگنا، عافیت طلب کرنا، حثیت کے مطابق صدقہ دینا اور دو رکعت سنّت نماز بجا لانا ہے- گرہن یا دیگر قدرتی آفات کی صورت میں دو رکعت سنّت نماز آیات پڑھی جاتی ہے، کل نماز آیات کی ادائیگی کا وقت گیارہ بج کر چوبیس منٹ سے لے کر تین بج کر انیس منٹ تک موقوف ہوگا

اکیسوی صدی کا طویل ترین تاریخی مکمّل خونی چاند گرہن کل شب جمعہ پاکستان میں دیکھا جا سکے گا
5 (100%) 9 votes
Haider Saqib

Posted by Haider Saqib

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *