پانچ یومیہ ملک گیر پیشنگوئی – دوئم تا ششمین محرم الحرام ١٤٤٠

پانچ یومیہ ملک گیر پیشنگوئی – دوئم تا ششمین محرم الحرام

 

مون سون سن ٢٠١٨ اپنے اختتام پر پہنچ چکا ہے جب کہ مغربی جیٹ سٹریم شمالی پاکستان کے علاقوں میں فعال ہونا شروع ہو چکی ہیں جو آئندہ متوقع “مغربی برکھائی نظام” (ویسٹرن ڈسٹربنس) کی راہیں ہموار کرنے میں اھم کردار ادا کر رہی ہیں

 

مندرجہ بالا عکس میں واضح دید کی جا سکتی کہ مغربی ہوائیں کافی حد تک فعال ہو چکی ہیں؛ کل شب سے ایک نیا برکھائی نظام پاکستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر شمالی پاکستان میں وقفے وقفے سے طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں اور چند ایک مقامات پر ژالہ باری کے مثبت امکان ہیں

قارئین کی آسانی کے لیے آئندہ پانچ روز کی پیشنگوئی کو یومیہ مورخہ کے ساتھ درج کیا گیا ہے

پیشنگوئی براے ١٣ ستمبر ٢٠١٨ / جمعرات / ٢ محرم الحرام ١٤٤٠ھ

کشمیر، گلگت بلتستان کے ذیلی علاقے، کشمیر سے منسلک انتہائی شمالی پنجاب میں موسم مرطوب رہ سکتا ہے؛ نظام برکھا کے سبب قوی تھنڈر سٹارم تشکیل پائینگے جبکہ مغربی پنجاب، خیبر پختون خواہ اور دیگر شمالی پنجاب کے حصص میں بھی چند تھنڈر کلاؤڈ تشکیل پائینگے- اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں وقتاً فوقتاً سمندری بادل چھاے رہنے کے ساتھ بوندا بندی کے بھی قلیل امکانات موجود ہیں

پیشنگوئی براے ١٤ ستمبر ٢٠١٨ / جمعہ / ٣ محرم الحرام ١٤٤٠ھ

مغربی برکھا اس دن مزید فعال ہوگی جس سے خیبر پختون خوا، شمالی پنجاب، کشمیر، فاٹا، اور گلگت بلتستان میں شدید ترین بارشیں متوقع ہیں- جبکے مشرقی اور واسطی پنجاب میں چند ایک مقام پر تھنڈر کلاؤڈ فارم ہو سکتے ہیں- اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں وقتاً فوقتاً سمندری بادل چھاے رہنے کے ساتھ بوندا بندی کے بھی قلیل امکانات موجود ہیں

پیشنگوئی براے ١٥ ستمبر ٢٠١٨ / ہفتہ / ٤ محرم الحرام ١٤٤٠ھ

شمالی پاکستان میں موجود برکھائی نظام کے اثرات عروج پر واضح ہونے لگیںگے؛ جس سے کشمیر، خیبر پختون خواہ، شمال شرقی و غربی پنجاب اور گلگت بلتستان میں شدید بارشیں اور زالہ باری دیکھنے کو ملے گی- اس دوران کوہ سلیمان اور بلوچستان کی انتہائی شمالی پہاڑیوں پر بھی چند ایک مقامات پر تھنڈر کلاؤڈ تشکیل پائینگے- اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں وقتاً فوقتاً سمندری بادل چھاے رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

 

 

پیشنگوئی براے ١٦ ستمبر ٢٠١٨ / اتوار/ ٥ محرم الحرام ١٤٤٠ھ

برکھائی نظام کمزور ہو جایگا البتہ ملک کے دیگر پہاڑی سلسلوں بشمول کوہ سلیمان، کیرتھر، ہندوکش وغیرہ اور میدانی علاقوں میں چند ایک مقامات پر درمیانے تھنڈر کلاؤڈ تشکیل پا سکتے ہیں؛ اس کے علاوہ ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں بھی ممکاِنہی کے سمندری بادلوں میں کمی نظر آے

پیشنگوئی براے ١٧ ستمبر ٢٠١٨ / پیر / ٦ محرم الحرام ١٤٤٠ھ

چونکے ملک میں کوئی خاطر خواہ کم ہوا کے دباؤ والا نظام موجود نہیں ہوگا لہذا موسم میں کوئی خاص بدلاؤ ممکن نہیں البتہ شمالی خیبر پختون خواہ اور مغربی پنجاب سے منسلک علاقہ اور انتہائی شمالی فصیح و بلیغ پہاڑی سلسلے میں بارش کے قلیل امکانات موجود ہونگے- دیگر علاقوں کا موسم گرم اور رہے گا- مزید اس بات کا عندیہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھر بنگال میں موجود نظام کے سبب پاکستان کے تمام علاقوں (ساحلی، میدانی، پہاڑی وغیرہ) میں درجہ حرارت بڑھنے کا رجحان ممکن ہے

 

پانچ یومیہ ملک گیر پیشنگوئی – دوئم تا ششمین محرم الحرام ١٤٤٠
5 (100%) 4 votes

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *