Type Here to Get Search Results !

Pakistan Weather Update for Next 4 Days




🔴 اسلام و علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ سے میں ہوں محمد فیضان خان اور آج میں آپ کے لئے ملک گیر 4 روزہ موسم کی پیشگوئی لایا ہوں، اللہ پاک سے دعا ہے کہ جہاں جہاں بارش کے امکانات ہیں وہاں خیر و عافیت اور برکت والی باران رحمت نازل ہو، آمین۔
◾اس دوران شمالی پنجاب کے علاقوں بشمول لاہور، اسلام_آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گجرات، گجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، ناروال، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، چنیوٹ، خوشاب، بھکر، میانوالی، کندیاں اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ مخلتف علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش 🌧️⁩ متوقع ہے، چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش اور خطرناک موسمی حالات پیش آسکتے ہیں۔ بارش کی شدت شمال مشرقی پنجاب میں زیادہ ہوگی۔ صوبے بھر میں درجہِ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔
◾اس دوران وسطی پنجاب کے علاقوں بشمول فیصل آباد، ملتان، جھنگ، اوکاڑہ، لیہ، پیر محل، خانیوال، بورے والا، پاک پتن، بہاولنگر، وہاڑی، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارشیں ⁦🌧️⁩ متوقع ہیں کہیں کہیں خطرناک موسمی حالات پیش آسکتے ہیں۔
◾جنوبی پنجاب کے علاقوں بشمول حاصلپور، میلسی، بہاولپور، جلال پور، علی پور، جام پور، راجن پور، رحیم یار خان اور گردونواح میں بھی اس دوران بارش ⁦⛈️⁩ کے امکانات ہیں۔
◾اس دوران #سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول جیکب آباد، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، ڈہرکی، پنو عاقل، خیر پور، شکار پور، شھداد کوٹ، قمبر، رسول پور، محراب پور، نوشہرو فیروز، دادو، مورو، جوہی، سیہون، دولت پور، نوابشاہ اور کیرتھر کے پہاڑوں پر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تو کہیں درمیانی بارش کے امکانات ہیں جبکہ وسطی، جنوبی اور مشرقی سندھ کے علاقوں بشمول #حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد، تھرپارکر میں بھی کہیں کہیں تھنڈرسٹورم بنیں گے۔ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگلے 4 روز کے دوران سمندری بادلوں کا ڈیرہ رہے گا جو رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہلکی بارش کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ ساتھ میں آس پاس گرج چمک کے بادل بھی بنیں گے جن کے متاثر کرنے کے امکانات %30 ہیں۔
◾اس دوران #بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی سے تیز بارشیں ⁦متوقع ہے۔ شمالی بلوچستان بشمول #کوئٹہ، چمن، کچلک، قلات، لورالائی، سبی، کوہلو، مستونگ، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، چاغی، خاران، واشک، خضدار، بیسیمہ، ھوشاب، آواران اور گردونواح میں بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران کیرتھر کے پہاڑوں پر طاقتور تھنڈرسٹورم بنیں گے تو کہیں کہیں خطرناک موسمی حالات بھی پیش آسکتے ہیں۔
◾#خیبرپختونخوا میں اس دورسن انتہائی بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری جبک شہری یا وسطی علاقوں بشمول پشاور، مردان، کوہاٹ، نوشہرہ، ٹانگ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش ⁦🌧️⁩⁦⛈️⁩ متوقع ہے۔ چند ایک مقامات پر آندھی اور ژالہ باری آسکتی ہے۔
◾#کشمیر اور #گلگت کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور انتہائی بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، بشمول سکردو، جموں، کوٹلی، بھمبر، پیرپور سٹی، سری نگر، اننتنگ، شوپیان، کشتوار اور گردونواح۔
♦️ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں، شکریہ!

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.