Type Here to Get Search Results !

جمعہ سے سندھ بھر بشمول کراچی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع۔


 اسلام و علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہوں محمد فیضان خان اور آج میں نے آپ کو سندھ میں متوقع تیز بارشوں کے حوالے سے اہم معلومات دینے کے لئے متوجہ کیا ہے۔ 


یہ بات تو آپ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ پاک ویدر وہ واحد پیج تھا جس نے 11 اگست کو ہی بتا دیا تھا کہ ساگر کا دوسرا مرحلہ پہلے کے مقابلے اچھی یا طاقتور شدت کا ہوگا۔ 


خلیج بنگال میں ہوا کے طاقتور کم دباؤ اور رواں سال مون سون سیزن کے سب سے طاقتور سسٹم کی تشکیل ہو گئی ہے اور اب یہ سسٹم آہستہ آہستہ وسطی بھارت تک آئے گا اور اپنی شدت کھوتا جائے گا اور 21 اگست تک بھارتی ریاست راجھستان تک آ پہنچے گا۔ اب اسکے بعد 2 ممکنہ منظر نامے ہیں۔ 


پہلا ممکنہ منظرنامہ: 


پہلا ممکنہ منظرنامہ یہ ہے کہ 21 اگست کو جب یہ راجستھان پہنچے گا تو یہ کمزور ہوکر شمال مغرب میں حرکت کرے گا لیکن بحیرہ عرب کی اوپری سطح کے گرم درجہِ حرارت کی وجہ سے ایک اور سرکیولیشن بھارتی ریاست کچ اور جنوب مشرقی سندھ پر تشکیل ہوگی اور وہ سرکیولیشن شدت اختیار کرکے بحیرہ عرب میں داخل ہوگی۔ اس منظر نامے میں بھی 21-25 اگست کے دوران سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز اور کہیں موسلادھار بارشیں ہوں گی جنکی مقدار 40-70 ملی میٹر اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر یا اس سے تجاوز کرسکتی ہے۔ اس منظر نامے میں سسٹم کا فوکس سندھ کے جنوبی علاقوں پر زیادہ ہوگا لیکن کچھ وسطی اور شمالی علاقوں بشمول نوابشاھ، دادو، جوہی، سکرنڈ، لاڑکانہ، سکھر میں بھی ہلکی سے درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کے امکانات ہوں گے۔ اس منظر نامے کے سچ ہونے کے امکانات فلہال %60 ہیں۔ 


دوسرا ممکنہ منظرنامہ:


اس ممکنہ منظرنامہ کو مشہور و معروف ایی سی ایم ڈبلیو ایف ماڈل ہی سپورٹ کر رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہوا کا طاقتور کم دباؤ راجستھان پر آنے کے بعد سیدھا جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا اور وسطی سندھ تک آئے گا، ایسی صورتحال میں سندھ بھر میں موسلادھار بارشیں ہوں گی اور جنوبی اور مشرقی علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپور خاص اور آس پاس کے علاقے شدید بارشیں دیکھ سکیں گے۔ فلہال اس منظر نامے کے سچ ہونے کے امکانات %40 ہی دکھ رہے ہیں۔ 


ویسے تو امکانات زیادہ پہلے منظر نامے کے سچ ہو جانے کے ہیں لیکن دونوں ہی صورتوں میں سندھ میں بہت اچھی بارشیں ہوں گی 21-25 اگست کے دوران اور یہ سسٹم ساگر ہی کہلایا جائے گا۔ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.