Type Here to Get Search Results !

مون سون کے سبب کراچی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ

 جیسے ہی کراچی شہر میں مون سون کا آغاز ہوا اور یکے بعد دیگرے اسپیل آنا شروع ہوئے جس کی وجہ سے شہر کا موسم انتہائی خوشگوار اور ہر سو ہریالی دکھائی دینے لگی، گویا ایسا لگنے لگا کہ کراچی بھی کسی شمالی علاقہ جات اور اسلام آباد سے کم نہیں۔ 

جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سائنسی اعتبار کے لحاظ سے ہریالی انسان کے لیے انتہائی خوشگوار اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہوتی ہے اور ساتھ میں پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں منظر کو مزید دلچسپ اور منفرد بنا دیتی ہیں۔

کراچی شہر کے مسائل بے تحاشہ  اور تکلیف دہ ضرور ہیں لیکن اگر دل کو بھلانے کے لیے کراچی شہر کی خوبصورتی پر نظر ڈالی جائے جو کہ بارش کے بعد نظر آنا شروع ہوگئی ہے جگہ جگہ ہریالی گھاس پھونس اور پیڑ پودے آنا شروع ہو گئے ہیں۔


یہ مرگلہ ہرگز نہیں بلکہ کراچی کی پہاڑیاں ہیں

اسی طرح اگر بات کی جائے کراچی کی مختلف چھوٹی بڑی پہاڑیاں گھاس پھوس اور پودے اگنے کی وجہ سے ہری بھری دکھنے لگی ہیں یقینا شہریوں کے لئے راحت کا باعث ہے۔ اس تصویر میں موجود پہاڑیاں ڈیفنس کلفٹن کی ہیں جو بارش ہونے کے بعد مکمل طور پر ہری بھری ہو گئی ہیں۔

تحریر: اویس حیدر

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.