Type Here to Get Search Results !

بارشوں کے طاقتور نئے سپیل کی ملک گیر پیشگوئی

 


اسلام و علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہوں محمد فیضان خان اور آج میں نے آپ کو پاکستان بھر میں متوقع موسلادھار بارشوں اور خطرناک موسم کے حوالے سے بتانے کے لئے متوجہ کیا ہے۔

طاقتور مون سون سسٹم ساگر 03 کے زیر اثر 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران سندھ پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں موسلادھار سے شدید بارشیں اور خطرناک موسمی حالات جیسے آندھی، بجلی گرنے کے واقعات اور ندی نالوں میں تغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

مورخہ 31 اگست سے 2 ستمبر کے دوران پنجاب کے شمالی علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، اٹک، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، #لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ ساتھ میں شدید آندھی اور گرج چمک بھی ہوسکتی ہے۔ ان علاقوں میں بارش کی مقدار 50-80 ملی میٹر اور کچھ علاقوں خصوصاً لاہور، گجرانوالہ ڈویژن اور گردونواح میں 100-150 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ بھی موجود ہے۔

وسطی پنجاب کی بات کی جائے تو 31 اگست سے 2 ستمبر کے دوران فیصل آباد، پیر محل، جھنگ، بھکر، لیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چیچہ وطنی اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارش متوقع ہے، ساتھ میں تیز آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات بھی متوقع ہیں۔ ان علاقوں میں بارش کی مقدار 50-100 ملی میٹر کے درمیان متوقع ہے جبکہ چند ایک مقامات پر اس سے زیادہ تجاوز کرسکتی ہے۔

جنوبی پنجاب کی بات کی جائے 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، وہاڑی، میلسی، حاصلپور، بہاولنگر، لودھراں، علی پور، احمد پور، رحیم یار خان، صدق آباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

مورخہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں بشمول کالام، سوات، ایبٹ آباد، مینگورہ، مردان، کوہاٹ، پشاور، بنوں، لکی مروت، ٹانگ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ان علاقوں میں ندی نالوں میں تغیانی اور سیلابی ریلے متوقع ہیں۔ بارش کی مقدار ان علاقوں میں 50-100 ملی میٹر اور چند ایک مقامات پر اس سے زیادہ تجاوز کرسکتی ہے۔

کشمیر کے تمام علاقوں میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے امکانات موجود ہیں بشمول سری نگر، مظفر آباد، کوٹلی، بھبر، باغ، راولاکوٹ، میرپور سٹی اور گردونواح۔ کشمیر کے جنوبی علاقوں میں بارش کی مقدار 50-120 ملی میٹر یا اس سے زیادہ تجاوز کرنے کے کثیر امکانات موجود ہیں۔

مون سون سسٹم ساگر 03 کے زیر اثر اس دوران دوران بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں اور کیرتھر کے پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز اور کہیں موسلادھار بارش کے امکانات موجود ہیں۔ بشمول کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی، سبی، خضدار، بارکھان، بیلا، اوتھل، خاران، آواران، گچک، تربت، مکران کے ساحل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

اس سسٹم کا دورانیہ پچھلے 2 سسٹم سے کم ہوگا تاہم اسکے زیر اثر سندھ کے جنوب مشرقی اور جنوبی علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، بارش کی مقدار ان علاقوں میں 50-100 ملی میٹر اور چند ایک مقامات پر 150-200 ملی میٹر تک بھی جاسکتی ہے۔

وسطی اور شمالی سندھ کی بات کریں اس دوران ان علاقوں بشمول نوابشاھ، سکرنڈ، سانگڑھ، دادو، جوہی، مورو، سیہون، لاڑکانہ، سکھر، شھداد کوٹ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کریں تو اس دوران شہر کراچی میں پھر سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں اور مقدار ایک بار پھر 100-150 ملی میٹر یا اس سے تجاوز کرسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقے شدید سیلابی صورتحال کے زیر اثر ہیں اور یہ بارشیں صورتحال مزید سنگین کرسکتی ہیں۔ اللہ پاک سے ہماری دعا ہے کہ جو ہمارے حق میں بہتر ہو وہ فرما، آمین۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.