Type Here to Get Search Results !

مون سون ہواؤں کا نیاسسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار.. شدید بارشوں کے امکانات

 

طاقتور مون سون ہواؤں اور مغربی سسٹم کے ملاپ کے باعث 18-23 اگست +/- 1 day error خصوصاً 19-22 اگست کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں موسلادھار سے شدید بارشیں اور خطرناک موسمی حالات جیسے آندھی، بجلی گرنے کے واقعات اور ندی نالوں میں تغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

◾ خطہ پنجاب کے شمالی اور چند ایک وسطی علاقوں کے لئے یہ رواں سال مون سون کا سب سے طاقتور سسٹم ہوگا جبکہ مجموعی طور پر پنجاب، خیبر، کشمیر کے لئے اگست کا سب سے طاقتور سسٹم ہوگا یہ۔ تو آئیے چلتے ہیں تفصیلی پیشگوئی کی جانب۔


پنجاب:
◾18-23 اگست خصوصاً 18-21 اگست کے دوران پنجاب کے شمالی علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، اٹک، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، #لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ ساتھ میں شدید آندھی اور گرج چمک بھی ہوسکتی ہے۔ ان علاقوں میں بارش کی مقدار 60-80 ملی میٹر اور کچھ علاقوں میں 100-150 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ بھی موجود ہے۔
◾وسطی پنجاب کی بات کی جائے تو 18-22 اگست کے دوران فیصل آباد، پیر محل، جھنگ، بھکر، لیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چیچہ وطنی اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارش متوقع ہے، ساتھ میں تیز آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات بھی متوقع ہیں۔ ان علاقوں میں بارش کی مقدار 30-60 ملی میٹر کے درمیان متوقع ہے جبکہ چند ایک مقامات پر اس سے زیادہ تجاوز کرسکتی ہے۔
◾ جنوبی پنجاب کی بات کی جائے 18-23 اگست کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، وہاڑی، میلسی، حاصلپور، بہاولنگر، لودھراں، علی پور، احمد پور اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کے امکانات موجود ہیں جبکہ رحیم یار خان اور صدق آباد بھی گرج چمک کے ساتھ بارش دیکھ سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید گرج، آندھی اور مٹی کے طوفان کی خطرات لاحق ہیں تاہم بارش کی مقدار erratic ہوگی اسلئے بتانا مشکل ہے۔
خیبرپختونخواہ:
◾18-22 اگست کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں بشمول کالام، سوات، ایبٹ آباد، مینگورہ، مردان، کوہاٹ، پشاور، بنوں، لکی مروت، ٹانگ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ان علاقوں میں ندی نالوں میں تغیانی اور سیلابی ریلے متوقع ہیں۔ بارش کی مقدار ان علاقوں میں 30-60 ملی میٹر اور چند ایک مقامات پر اس سے زیادہ تجاوز کرسکتی ہے۔
کشمیر:
◾کشمیر کے تمام علاقوں میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے امکانات موجود ہیں بشمول سری نگر، مظفر آباد، کوٹلی، بھبر، باغ، راولاکوٹ، میرپور سٹی اور گردونواح۔ کشمیر کے جنوبی علاقوں میں بارش کی مقدار 60-80 ملی یا اس سے زیادہ تجاوز کرنے کے کثیر امکانات موجود ہیں۔
بلوچستان:
◾ویسے تو بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مون سون سسٹم کے زیر اثر 18-22 اگست کے دوران بلوچستان کے مشرقی علاقوں اور کیرتھر کے پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات موجود ہیں۔ بشمول کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی، سبی، خضدار، بارکھان، بیلا، اوتھل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
سندھ:
◾سندھ میں مون سون سسٹم کا پہلا مرحلہ جو کمزور شدت کا ہے وہ جاری ہے، اس مرحلے کے زیر اثر 18-21 اگست کے دوران سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں اور کچھ شمالی/مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے بشمول تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، بدین، نگرپاپر، میرپور خاص، سنگڑھ، ٹھٹھہ اور گردونواح جبکہ #کراچی اور #حیدرآباد میں بھی تھنڈرسٹورم قریب بن جانے جی صورت میں بارش ہوسکتی ہے۔ کا دوسرا مرحلہ 21-27 اگست کی درمیانی تاریخوں کے دوران سندھ کو متاثر کرسکتا ہے جو طاقتور شدت کا ہوگا لیکن فلہال exact dates کنفرم نہیں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.