Type Here to Get Search Results !

سندھ بشمول کراچی میں مزید بارشوں کا امکان، مون سون کی تازہ ترین اپ ڈیٹس



 موجودہ مون سون سسٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

اس وقت طاقتور ہوا کا کم دباؤ راجستان پر موجود ہے، انڈیوسڈ سرکولیشن گجرات پر ہورہی ہے، ہوا کا یہ کم دباو اہستہ اہستہ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مون سون سسٹم کے ٹرف کی وجہ سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بحیرہ عرب کا درجہ حرارت مون سون سسٹم کے لیے کافی مددگار ثابت ہو رہا ہے.

Maryam Hasan Bol News (Surjani)

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں درمیانی اور کہیں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش سرجانی 185 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اس کے بعد وہاں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اب بھی سرجانی ٹاؤن کے کچھ سیکٹرز میں کئی کئی فٹ پانی موجود، کراچی کے کچھ علاقوں میں فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی گئی۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

آج بھی سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے، سندھ کے مشرقی، وسطی اور ساحلی علاقوں خصوصاً کراچی میں دوپہر اور شام کے اوقات میں بادل بنیں گے  اور ساتھ ہی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کراچی شہر کا رقبہ کافی زیادہ ہے تو اسی وجہ سے کچھ علاقوں میں تیز جب کے کچھ علاقوں میں درمیانی بارش ہو سکتی۔ 


بارش اور گرج چمک کے دوران احتیاط کیجئے

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کراچی شہر میں گزشتہ روز شدید گرج چمک ہوئی اور بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے، ہماری لوگوں سے اپیل ہے کہ جب بھی  گرج چمک کے واقعات ہورہے ہوں تو برائے مہربانی اپنے گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹے ہوئے تاروں سے دور رہیے کیونکہ یہ آپ کے لئے جان جانے کا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں اور ساتھ ہی جہاں پر بارش کا پانی کھڑا ہو وہاں جانے سے گریز کریں خصوصاً اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔


Post a Comment

2 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.