Type Here to Get Search Results !

اگلے 07 روزہ موسم کی ملک گیر پیشگوئی! سردی، بارشیں، برف باری!

 


اسلام علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہوں محمد فیضان خان! اگلے 7 روز کے دوران ملک کے تمام صوبوں میں #سندھ سے #بلوچستان تک، #پنجاب سے #خیبرپختونخوا تک، #خالصتان سے #کشمیر تک موسم سرد خشک رہے گا۔

20-22 دسمبر کے دوران ایک کمزور شدت کا مغربی سسٹم ملک کے انتہائی شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا اور خیبرپختونخوا، کشمیر و گلگت کے پہاڑوں اور وادیوں میں برف باری کا باعث بنے گا، اس سے نیچے شہری علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی۔ اسکے علاوہ کہیں کہیں بھی #بارش کے امکانات موجود نہیں البتہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہے گی۔

موجودہ سردی کی لہر کمزور ہونے کے ساتھ 19-25 دسمبر کے دوران ملک بھر میں درجہِ حرارت میں معمولی سا اضافہ ممکن ہے تاہم مجموعی طور پر درجہِ حرارت پھر بھی معمول کے آس پاس یا 1-2 ڈگری کم رہیں گے۔ تمام بڑے شہروں #کراچی سے #لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مظفر آباد، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی تاہم سردی میں معمولی کمی متوقع ہے۔

۲۶ دسمبر سے ایک اور اچھی شدت کا مغربی سسٹم ملک کو متاثر کرے گا اور مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا باعث بنے گا، تفصیلات جلد شائع کریں گے۔

ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.