Type Here to Get Search Results !

26-28 دسمبر مے دوران مغربی سسٹم سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں اور برف باری متوقع۔

 


اسلام علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہوں محمد فیضان خان اور آج میں نے آپ کو مغربی سسٹم سو متوقع بارشوں اور برف باری کی تفصیلات بتانے کے لئے متوجہ کیا ہے۔

26-28 دسمبر کے دوران ایک معتدل شدت کا مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا اور وہاں بارشوں برف باری لانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کا بھی باعث بنے گا۔ چونکہ اس سسٹم کا پھیلاؤ اتنا زیادہ نہیں ہوگا تو بارشیں/برف باری صرف بالائی علاقوں میں ہی متوقع ہیں۔

پنجاب کا موسم:

26-28 دسمبر کے دوران پنجاب کے شمالی علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، چکوال، گجرات، کھاریاں، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ اور گردونواح میں ہلکی سی درمیانی بارش متوقع ہے۔ بارش کی مقدار ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 10-25 ملی میٹر کے درمیان متوقع ہے۔ مری اور اطراف کے علاقوں میں اچھی برف باری جبکہ مرگلہ کی پہاڑیوں پر بھی ہلکی برف باری کے امکانات ہیں۔ #لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ (اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں)

وسطی پنجاب کے چند ایک علاقوں بشمول فیصل آباد، گوجرہ، سمندری، چھنگ، بھکر اور گردونواح میں بھی چند ایک مقامات پر بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اسکے علاوہ پنجابی کے باقی تمام علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود یا خشک رہے گا۔ (اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں)

خیبرپختونخوا اور گلگت کا موسم

دونوں صوبوں کے بلند پہاڑی علاقوں بشمول سکردو، دیامر، ہنزہ، گلگت، چترال، کوہستان، سوات، دیربالا، ناران، کاغان، آلائی، کالام، مالم جبہ، مینگورہ، بٹ خیلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں تیز برف باری متوقع ہے، ان سے نیچے شہری علاقوں بشمول #پشاور، مردان، کوہاٹ، مسلم آباد اور گردونواح میں ہلکی سی درمیانی بارش متوقع ہے۔ بارش کی مقدار 10-20 ملی میٹر کے درمیان ہونی متوقع ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ٹانگ، کلاچی میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ (اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں)

کشمیر کا موسم:

کشمیر کے بلند پہاڑی سلسلوں بشمول کارگل، ڈوڈا، لڈاخ، ڈوڈہ، اننتنگ، پلوامہ، سری نگر، برامولا، کپواڑہ، نیلم، مظفر آباد، باغ، پونجھ اور گردونواح میں تیز برف باری متوقع ہے جبکہ ان سے نیچے شہری علاقوں بشمول کوٹلی، بھمبر، کاٹھوا، جموں، ادھم پور اار گردونواح میں بھی ہلکی سی درمیانی بارش متوقع ہے۔ (اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں)

بلوچستان کا موسم:

بلوچستان کے تمام علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا البتہ شمال مغربی علاقوں کے پہاڑی سلسلوں بشمول کوئٹہ، ژوب، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت اور گردونواح میں برف باری اور ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ (اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں)

سندھ کا موسم:

سندھ کے تمام علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی سندھ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنا متوقع ہے۔ (اپنے علاقے کا موسم ہم سے کمنٹ میں پوچھیں)

سندھ کے سب سے بڑے شہر #کراچی کی بات کی جائے تو 26-31 دسمبر کے دوران کراچی میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے جسکے باعث شہر کا کم سے کم درجہِ حرارت 4-5 ڈگری جبکہ دن کا درجہِ حرارت 22-24 ڈگری تک گرجانا متوقع ہے۔ انشاء اللہ تفصیلات کل شائع کریں گے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.