Type Here to Get Search Results !

کورونا وباء پاکستان میں شدت اختیار کر رہی ہے.. مزید 45افراد جاں بحق


برائے مہربانی سب اپنی ویکسینیشن کروائیں اور اس وائرس سے محفوظ رہیں
کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 45افراد جاں بحق ہوگئے، 2 ہزار 819 نئے کیسز گزشتہ روز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مجموعی اموات کی تعداد 23 پزار 16 تک پہنچ گئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ تین دو ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 579 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2 ہزار 819 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔


کل سے سندھ حکومت نے شہر قائد کراچی میں سخت ایکشن لینا کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہوجائینگے جب کہ جمعہ اور اتوار کاروبار مکمل بند رہیگا۔ ریسٹورانٹ میں اندر اور باہر کھانا کھانے پر بھی پابندی ہوگی۔ شادی سمیت تمام تقریبات پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.