Type Here to Get Search Results !

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان۔۔۔ سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے


‏26 جولائی سے طاقتور موسلادھار بارشیں ملک کے شمالی علاقوں کا رخ کریں گے، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت اور پنجاب کے علاقوں خصوصاً لاہور، اسلام آباد، گجرات، سیالکوٹ، مظفرآباد اور پشاور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
ملک کے شمالی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈ کا خطرہ موجود ہے۔


مون سون کے اس اسپیل کے دوران دریاؤں میں پانی  بہاؤ تیز ہوگا۔ دریاؤں اور برساتی نالوں میں بھی طغیانی آسکتی ہے جسکے باعث فصلوں کو بھی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے کچھ وسطی علاقوں میں بھی ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ میں کہیں کہیں ہلکی اور بعض مقامات جن میں تھر کے علاقے شامل ہیں وہاں تیز بارش کے امکانات موجود ہیں۔
کراچی میں فلہال تیز بارش ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور موسم جزوي ابر آلود رہیگا اور حبس کی کیفیت بر قرار رہیگی۔

Post a Comment

2 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. ماشاءالله بہت اچھی ایپ ہے تمام تر تفصیلات موجود ہیں اللّه آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے
    آمین

    ReplyDelete