Type Here to Get Search Results !

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز.. بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا


کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز.. وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا

پاک ویدر نے پیشگوئی کی تھی الحمدللہ اسکے عین مطابق کل شام سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہوا اور آج صبح مونسون کی کالی گھٹاؤں   نے  شہر قائد کراچی کا رخ کیا ۔ آج  سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی اور وسطی علاقوں میں زبردست تھنڈرسٹورم بننے جو مخلتف علاقوں خصوصاً حیدرآباد، ٹھٹھہ، جھمپیر، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا باعث بنے جبکہ آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وسطی سندھ کے علاقوں بشمول دادو، جوہی، نوابشاھ، سکرنڈ میں بھی امکانات ہیں۔ 

آپکو بتا تے چلے کے آیندہ موسم کیسا رہنے والا ہے تو ہم آپکو بتا تے چلے کے گجرات کے راستے مون سون ہوائیں سندھ اور پنجاب میں داخل ہو رہی ہیں، بحیرہ عرب پر موجود آف شور circulation اور اسکا ٹرف ڈیولپمنٹ اور بارش برسانے والے بادلوں کو مدد فراہم کر رہا ہے جسکے سبب 17 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔  اس دوران شہر قائد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلودنگ کا بھی خطرے موجود ہے۔

ہماری لوگوں سے اپیل ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں ہے اور اپنے جانوروں کو جو آپ عید قربان کے لیے لائے ہیں ان جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے ہرگز نہ باندھیں۔ 
سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات بھی رونما ہو سکتے ہیں اس لیے کوشش کریں گے اپنی گاڑی اور بائیک کو احتیاط کے ساتھ چلائیں۔

کراچی میں  مون سون کے پہلے اسپیل سے شہر کے مختلف علاقوں میں ابھی تک کہاں کتنی بارش ہوئی ہم آپکو بتائے چلتے ہیں۔

گلشن حدید میں 35ملی میٹر، پی اےایف فیصل بیس میں 32ملی میٹر،سعدی ٹاون 27.8 ملی میٹر،نارتھ کراچی 24.4 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئ،سرجانی میں 20.4لانڈھی میں 18ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ میں 17ملی میٹر، عزیز آباد 17،  یونیورسٹی روڈ میں 16.3 ملی میٹر ریکارڈ، جناح ٹرمینل میں14.2ملی میٹر،ناظم آباد میں 12.2ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 11.5ملی میٹر,کیماڑی میں 5.2 ملی میٹر، بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.