Type Here to Get Search Results !

پنجاب سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارش کی پیشنگوئی


ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں مون سون بارشوں کی آمد

مون سون ٹرف ایک بار پھر شمال کی طرف حرکت کرنا شروع ہو چکا ہے ساتھ ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی آرہا ہے جس کی وجہ سے ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشیں متوقع۔ آئیے چلتے ہیں مرحلہ وار پیشگوئی کی طرف

 پنجاب و خیبرپختونخوا
پیر سے اتوار کے دوران  نارووال ، سیالکوٹ ، گجرات ، گجرانوالہ ، لاہور ، منڈی بہاوالدین ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، جہلم ، اٹک ، چکوال ، میانوالی ، شیخوپورہ ، قصور ، حافظ آباد ، مانسہرہ ، بونیر ، بٹگرام ، شانگلہ ، ایبٹ آباد ، صوابی ، نوشہرہ ، ہری پور ، کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، کہیں کہیں شدید موسلادھار بارشوں کا امکان 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔
ننکانہ صاحب ، فیصلا آباد ، خوشاب ، سرگودھا ، چنیوٹ ، اوکاڑہ ، پاکپتن ،  بہاولپور ، بہاولنگر ، ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کیساتھ بارش ، چند مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا امکان 80 سے 120 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، گوجرہ ، ساہیوال ، وہاڑی ، شور کوٹ ، بھکر ، لودھراں ، ملتان ، لیہ ، مظفرگڑھ ، راجن پور اور رحیم یار خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش کا امکان 40 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

 آزاد کشمیر و گلگت بلتستان

جموں ، حویلی ، باغ ، کوٹلی ، نیلم ، مظفرآباد ، میرپور، پونچھ ، گلگت ، دیامر ، استور ، ہنزہ اور نگر ، غذر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ۔ بارش کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان 40 سے 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان۔

 سندھ و بلوچستان

گھوٹکی ، کشمور ، سکھر ، شکار پور ، جیکب آباد ، خیرپور ، سانگھڑ ، لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ ، میرپور خاص ، عمر کوٹ ، تھر پارکر ، دادو ، خضدار ، جھل مگسی ، بولان ، قلات ، کوہلو ، سبی ، بارکھان ، لورالائی ، نصیر آباد ، جعفرآباد ، ڈیرہ بگٹی ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، کویٹہ ، مستونگ ، زیارت ، ہرنائی ، پشین میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 25 سے 50 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں اور بادلوں کا راج رہے گا بونداباندی اور ہلکی بارش متوقع۔

 جنوبی پاکستان میں فلحال مون سون کے مضبوط سسٹم کی آمد متوقع نہیں آگست کے وسط سے دوبارہ مون سون کی واپسی ہوگی

 آنیوالا مونسون سلسلہ پیر سے اتوار تک فعال رہے گا پیر سے جمعرات مونسون سلسلے کی شدت زیادہ رہے گی شدید تھنڈر اسٹورمز وجود آنے کی صورت میں شدید گرج چمک ، تیز رفتار آندھی ، کم وقت میں انتہائی تیز بارش (Cloudburst) کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، دریائوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا مواصلاتی نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

اپڈیٹ: سید محمد حمزہ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.