Type Here to Get Search Results !

کراچی شہر میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شہری خوفزدہ


تازہ ترین: شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔ زلزلے کی شدت 3.1 جبکہ مرکز شہر 72 کلو میٹر شمال مشرق میں رہا۔۔زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین رہی۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلہ کا مرکز کراچی شہر کے قریب نوری آباد اور ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تھا۔ ماضی میں بھی کراچی شہر کو زلزلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی شہر فالٹ لائن کے قریب واقع ہے۔

خوش قسمتی سے شدت کم ہونے کی وجہ سے کراچی شہر میں اتنا محسوس نہیں ہوا۔۔

زلزلوں کی پیشن گوئی کرنا انتہائی مشکل عمل ہے اور دنیا بھر میں روزآنہ کی بنیاد پر کئی زلزلے آتے ہیں جنکو پہلے سے بتانا اور اُسکی پیشنگوئی کرنا نا ممکن ہے۔

تاہم جاپان اور چین میں پرندوں اور جانوروں کی مدد سے زلزلے کی لہروں کو آنے سے پہلے محسوس اور ریکارڈ کرنے کے لئے تجربے جاری ہیں۔

اللہ ہمیں قدرتی آفات سے محفوظ رکھے آمین۔

اویس حیدر ۔ موسمی تجزیہ کار

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.