Type Here to Get Search Results !

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان۔۔ اربن فلڈ کا خطرہ

انتباہ برائے اربن فلڈنگ🔴
وارننگ: کراچی میں اربن فلڈ کا الرٹ پاک ویدر کی طرف سے جاری کیا جا رہا ہے اور  حکومت کے ادراروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہم اپنی تجویز دے رہے ہیں تا کہ انسانی مال و  جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہوا کے کم دباؤ کے سبب سندھ کی جنوبی علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں،  اس دوران کراچی میں بھی تیز بارش کے امکانات نظر آرہے ہیں۔۔اگر  موسمی حالات سازگار رہے تو بادل ضرور جم کر برسینگے۔ 


سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل اور گرمی میں اضافہ
کراچی سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔۔گجرات پر موجود ہوا کے کم دباؤ کے سبب سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں ساتھ ہی محکمہ موسمیات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پاک ویدر کے سینٹرل آٹومیٹک پرسنل ویدر اسٹیشن پر 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ   کیا گیا۔گرمی کی شدت آج بروز جمعرات کو بھی برقرار رہنے کی اُمید ہے اور درجہ حرارت کراچی شہر کا ایک بار پھر 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔۔ جبکہ کچھ علاقے بارش سے بلکل محروم رہے۔
سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پاک ویدر اسٹیشن عزیز آباد پر 1.5 گلشن اقبال میں 2.2  کیماڑی میں 3.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر قائد کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن فلڈ کا خطرہ موجود ہے۔۔
آئندہ آنے والے دو سے تین دنوں کے دوران گجرات پر  موجود ہوا کے کم دباؤ کے سندھ کی طرف آنے کے امکانات نظر آرہے ہیں جسکے سبب سندھ کے زیادہ تر  علاقوں میں درمیانے درجے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔۔

کراچی سمیت سندھ کے جنوبی حصوں میں ہفتے تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان نظر آرہا ہے۔ ہمارے تجزیے کے مطابق کراچی اور سندھ کے جنوبی حصوں میں بارشوں کی شدت جمعے اور ہفتے کو تیز  ہوسکتی ہے۔ کراچی شہر کو ہفتے تک 2-3  اسپیل متاثر کر سکتے ہیں۔ تاہم بادلوں پر اور انکے پھیلاؤں پر منحصر ہوگا کے کہاں کہاں کتنی کتنی     بارش ہوگی۔

کراچی کے جنوب مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شہر کے دوسرے علاقوں کے بنسبت زیادہ بارش ہونے کا امکان نظر آرہا ہے۔ ہوا کے کم دباؤ کی رفتار فلہال سُست روی کا شکار ہے۔

بارشوں کے امکانات جمعرات کی شام سے ہفتے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

بارشیں ابھی اور بھی باقی ہیں۔۔ ستمبر کے وسط تک بارشیں۔۔
ہمارے تجربے اور لانگ رینج ماڈلز کو دیکھتے ہوئے ہم اس بات پر متفق ہیں کے بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں ہیں۔۔ بارشیں سندھ سمیت پاکستان بھر میں ابھی اور ہونگی اور سمتبر کے شروع کے پندرہ دنوں تک مون سون بارشوں کے اچھے اسپیل ملک بھر کو متاثر کرینگے۔

ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں میں بارشوں کی شدت زیادہ دیکھی جائیگی۔ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی حصوں میں بھی اس دوران تیز بارشوں کی اُمید ہے ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ستمبر کے وسط تک اچھے اسپیل متاثر کرینگے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم اور ایپلیکیشن کے ذریعے آپ لوگوں کو صحیح اور مستند اپڈیٹس سے آگاہ کرتے رہیں گے

ہماری اس پیشنگوئی میں حالات کے تحت تبدیلی بھی آسکتی ہے، مون سون کے اس سسٹم کو ٹریک کرنے کے لئے اور لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کے لئے ہمارے ساتھ رہیں۔ ہم آپکو پاک ویدر کے پلیٹ فارم سے اپڈیٹس فراہم کرتے رہیں گے۔

اویس حیدر
موسمی تجزیہ کار - پاک ویدر

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.