Type Here to Get Search Results !

سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی اور بارش کا امکان


مون سون بھارت میں اپنے جلوے دکھا رہا ہے

اس وقت ہوا کا ایک کم دباؤ گجرات پر موجود ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے گجرات اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔ جسکے نتیجے میں گجرات اور اس سے قریبی علاقے کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ہوا کا شدید کم دباؤ INVEST-95B اس وقت بھارت میں شمال مشرقی حصے میں موجود ہے جو کہ آہستہ آہستہ شدید بارشوں کے ساتھ بھارت کے وسطی حصوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ہوا کے اس شدید کم دباؤ کی منزل ابھی حتمی نہیں اس کے لئے ہمیں مزید انتظار کرنا پڑے گا، موسمی حالات میں رد و بدل ممکن ہے، ہو سکتا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ گجرات میں آکر کمزور ہو جائے جب کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کے یہ ہوا کا شدید کم دباؤ سندھ اور پنجاب کی جانب گامزن ہو۔ اس لیے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


گرمی کی تازہ لہر، احتیاط کیجیئے اور محفوظ رہیں

گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی سمیت سندھ اور  بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سمندری ہوائیں نہ ہونے کے برابر ہیں ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت موجودہ درجہ حرارت سے کئی گناہ زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔ آئندہ آنے والے دو سے تین روز کے دوران سندھ جنوبی پنجاب پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔


کراچی بھی شدید گرمی کے زیرِ اثر رہیگا

آئندہ دو سے تین روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 40 سے 42 دیگرے سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔  شہر بھر میں سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند رہیں گی، ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گرمی اور ہیٹ سٹروک سے محفوظ رہیں

پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

او آر ایس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں۔

ہلکے رنگ اور کاٹن کے کپڑے پہنیں۔

باہر کے کھانے سے پرہیز کریں اور تلی ہوئی اشیاء سے دور رہیں۔

دن میں گیارہ بجے سے لیکر تین بجے تک براہ راست دھوپ سے محفوظ رہیں۔


سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان۔

بھارت میں موجود ہوا کے کم دباؤ اور ہیت فیکٹر کے سبب کراچی کے اطراف جبکہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اور کہیں کہیں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.