Type Here to Get Search Results !

بارشیں ہی بارشیں۔۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا آغاز


 کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں مون سون بارشیں ابھی اکتوبر تک جاری رہیں گی
کراچی اور سندھ کے دوسرے علاقوں والوں تیار ہوجاؤ، مون سون بارش ابھی جاری رہیں گی، کل سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے جو کراچی میں 23 ستمبر سے اپنا اثر دیکھانا شروع کریگا۔


راجھستان میں موجود ہوا کا کام دباؤ بنگال سے آنے والے ایک اور ہوا کے کم دباؤ کے ساتھ مل کر اپنی طاقت میں اضافہ کریگا اور گجرات کے بعد صوبہ سندھ اور پاکستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کریگا۔

کراچی میں بارشوں کی شدت مختلف یعنی کسی علاقے میں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی رہ سکتی ہے۔ بارشوں کا شہر میں ہونا سیل کے براہ راست آنے پر ہی ممکن ہوگا۔ ہم کراچی میں 1-2 اچھے اسپیل دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے تجربے کے مطابق شہر میں 50-100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔ 

ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ بارشوں کے دوران گرج چمک کا طوفان بھی تشکیل پائے گا۔

کچھ علاقوں میں طاقتور سیل بھی تشکیل پا سکتے ہیں جو تیز بارش اور تیز آندھی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ بارشوں کا سلسلہ 25 ستمبر تک وقفے وقفے سے سندھ کے تقریباً تمام علاقوں میں جاری رہ سکتا ہے۔

25 ستمبر کے بعد ایک اور بارشیں برسانے والا سسٹم صوبہ کے مختلف حصوں میں بارشوں کا باعث بنے گا۔ عین ممکن ہو کہ ایک کے بعد دوسرا سسٹم 27/28 سے سندھ میں شروع ہو۔ مون سون اس بار جلدی نہیں جائیگا۔ دیر سے آیا دیر سے ہی جائیگا، ممکن ہے کے مون سون کا اختتام اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہو۔

ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، لوگ مون سون میں آنے والی تاخیر کی وجہ سے مایوس ہوگئے تھے۔ لیکن میرا رب ہمیں مایوس نہیں ہونے دیتا، اللہ کا شکر ہے کے اس بار مون سون تاخیر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے ہماری ایپ استعمال کرتے رہیں۔

اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار 
پاک ویدر

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.