Type Here to Get Search Results !

کراچی میں مون سون اپنی اوسط کے مطابق اختتام پذیر ہورہاہے


ستمبر کے تیسرے باقاعدہ سپیل کے شروعات کے ساتھ ہی کراچی نے اپنی مونسون اوسط تقریباً مکمل کرلی ہے جیسا کے ایرپورٹ پر اس پورے مونسون 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ مونسون کی اوسط (١٩٩١-٢٠٢٠) ایرپورٹ کی 141 ملی میٹر ہے۔دیگر علاقوں میں اس پورے مونسون اب تک 150 سے 250 ملی میٹر بارشیں ہوچکی ہیں جبکہ گلشن حدید اور بحیرہ ٹاٶن میں 300 ملی میٹر سے زاٸد مونسون بارشیں ہوچکی ہیں۔

یاد رہے اگست ٢٠٢١ خشک گیا تھا پھر بھی جولاٸی اور ستمبر کی بارشوں کی بدولت کراچی اپنی اوسط مکمل کرچکا ہے۔آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی توقع ہے، یہ کراچی کی تاریخ کا سب سے طویل مونسون ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.