Type Here to Get Search Results !

کراچی تا کشمیر بارشوں کا امکان، مون سون ابھی باقی ہے


 ملک کے مختلف علاقوں میں 7 سے 12 ستمبر کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، کہیں کہیں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے بارشوں کے باعث چند مقامات پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔


پنجاب و خیبرپختونخوا

اسلام آباد ، راولپنڈی ، گجرات ، سیالکوٹ ، جہلم ، نارووال ، اٹک ، منڈی بہاوالدین ، چکوال ، حافظ آباد ، لاہور ، شیخوپورہ ، قصور ، ننکانہ صاحب ، فیصلا آباد ، سرگودھا ، چنیوٹ ، خوشاب ، میانوالی ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، بہاولپور ، بہاولنگر ، ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، کوہستان ، سوات ، دیر بالا ، دیر زیریں ، مانسہرہ ، شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ ، بٹگرام ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، صوابی ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، باجوڑ ، مہمند ، اوکرزئی ، خیبر ، کرم ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کیساتھ بارش ، کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے 50 سے 80 ملی میٹر چند مقامات پر 100 یا اس سے زیادہ ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

خانیوال ، وہاڑی ، مظفرگڑھ ، ملتان ، لودھراں ، راجن پور ، رحیم یار خان ، چترال ، وزیرستان میں گرج چمک کیساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے 10 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ و بلوچستان

اس وقت اڑیسہ کے جنوب وسکا پتنام میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پا چکا ہے اور شمال مغرب ، مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے جو آئندہ ہفتے گجرات سے بحیرہ عرب یا پھر راجھستان پہنچ کر وہیں رک کر ختم ہوسکتا ہے جس کی وجہ افغانستان ایران کے درمیان موجود ہائی پریشر ہے جو سندھ اور بلوچستان میں خشک ہواؤں کا باعث ہے۔


سندھ

اگر یہ ہوا کا کم دباؤ گجرات سے بحیرہ عرب تک کا سفر کرتا ہے اور ہائی پریشر اپنی جگہ سے کمزور ہو کر پیچھے ہٹ جاتا ہے اور ساتھ ساتھ بحیرہ عرب سپورٹ کرتا ہے تو تھر ، چھور ، اسلامکوٹ ، مٹھی ، نگر پارکر ، میرپور خاص ، کیٹی بندر ، شاہ بندر ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، چوہڑ جمالی ، گولاڑچی ، بدین ، کہوسکی ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو آدم ، حیدرآباد ، کوٹری ، جنگ شاہی ، جھمپیر ، نوریہ آباد ، جامشورو اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے بارش کی مقدار 30 سے 70 ملی میٹر اور چند ایک مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارشیں ہوسکتی ہیں اس دوران جیکب آباد ، کشمور ، دادو ، قمبر شہدادکوٹ ، نواب شاہ ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے 5 سے 25 ملی میٹر تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔

بلوچستان

موسی خیل ، شیرانی ، ژوب ، لورالائی ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، کوہلو ، بارکھان ، سبی ، نصیر آباد ، بولان ، ڈیرہ بگٹی ، جعفرآباد ، خضدار ، زیارت ، ہرنائی ، مستونگ ، کوئٹہ ، قلات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی سے معتدل اور کہیں کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے اس دوران کم سے کم 5 سے 25 اور زیادہ سے زیادہ 30 سے 45 ملی میٹر تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔ یہ بارشیں کمزور مون سون ہواؤں اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے ہوسکتی ہیں اگر ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب پر اثر انداز ہوتا ہے تو سندھ کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں لسبیلہ ، خضدار ، گڈانی ، حب ، بیلہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش چند مقامات پر موسلا دھار بارش کے امکانات ہونگے .

 

کشمیر و گلگت بلتستان

بھمبر ، نیلم ، مظفرآباد ، پونچھ ، حویلی ، میرپور ، باغ ، کوٹلی ، غذر ، اسکردو ، گلگت ، ہنزہ اور نگر ، خرمنگ ، گانچھے ، استور ، دیامر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، کہیں کہیں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران کم سے کم 30 سے 50 ملی میٹر اور زیادہ سے زیادہ 100 یا اس سے زیادہ ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔

خلیج بنگال سے آنیوالی مون سون ہوائیں اور مغربی ہواؤں کے پاکستان کے شمال کی طرف جھکاؤ کی وجہ سے بالائی اور کچھ وسطی علاقوں میں بارشیں ہونگی ۔موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ہوا کے کم دباؤ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی صورت میں سندھ اچھا مونسون اسپیل دیکھ سکتا ہے اس کے لئے بحیرہ عرب کا سرگرم رہنا ، مغرب میں موجود ہائی پریشر کا کمزور ہونا اور پیچھے ہٹ جانے پر منحصر ہے ورنہ بتائی گئی پہلی صورت کی تفصیل کے حقیقت میں ڈھلنے کے امکانات کم ہونگے۔اللہ تعالیٰ سے دعائیں جاری رکھیں سندھ ایک اور اچھا مونسون اسپیل دیکھ لے ! آمین ۔

 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.