Type Here to Get Search Results !

کراچی کے 28 مقامات پر پچھلے سسٹم سے مجموعی کتنی بارش ہوئی؟



کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاک ویدر نے اٹھائیس مقامات سے مجموعی طور پر پچھلےاسپیل میں ہونے والی مون سون بارش  کی مقدار کو حاصل کیا۔ جو یقیناً پاکستان میں پہلی بار اور کسی ریکارڈ سے کم نہیں۔۔

ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے تقریبا تمام علاقوں میں اپنے رین گیجز نصب کیے اور روزانہ کی بنیاد پر پر ہمارے ممبرز ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور اُنکی مقدار کے حوالے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔۔



ہم انشاء اللہ اپنے پلیٹ فارم سے ہر علاقے کی اپڈیٹس فراہم کرتے رہیں گے۔ مندرجہ بالا موجود بارش کی مقدار کے تمام ڈیٹا کے لئے   تمام میں ممبران کا بہت بہت شکریہ
خاص طور پر فیضان اور احمد رضا کو ان کاوشوں کو حقیقت میں بدلنے کے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ آج ہمارا نیٹورک ملک کے تقریباً تمام صوبوں میں موجود ہے۔
انشاءاللہ ہم اپنے نیٹ ورک کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے  کوشش کرتے رہیں گے۔

اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.