Type Here to Get Search Results !

بلوچستان میں شدید زلزلہ، 20 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی


بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ ،سبی ،ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ  ،چمن ،زیارت، ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کےشدید  جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  زلزلے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ مکانات کی چھتیں گرنے سے 300 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔


ڈپٹی کمشنر  ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے  جبکہ ملبے تلے کئی افراد دب گئے ہیں اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ کردی گئیں ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق  ہرنائی میں 70 سےزائد مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.