Type Here to Get Search Results !

سمندری طوفان شاہین خطرہ ٹل گیا۔۔ہلکی اور تیز بارش جاری


سمندری طوفان اومان اور ایران کی جانب گامزن
 گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان نے شدت تو اختیار کی ہے تاہم شمال مغرب میں بڑھنے کے بجائے مغرب اور جنوب مغرب میں زیادہ حرکت کی ہے جسکی وجہ سے بارش کے بادل زیادہ تر سمندری تک ہی محدود رہیں گے۔ ( یاد رہے کہ طوفان کے براہ راست آنے کے امکانات ویسے بھی نہیں تھے صرف قریب سے گزرنے کے امکانات تھے اور ایسا نہیں ہوا). 

سندھ کی ساحلی پٹی اور باقی تمام علاقوں میں اب طوفانی بارش کے امکانات نہیں ہیں اورخطرہ ٹل گیا ہے۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ سندھ کے مغربی اور جنوبی علاقوں بلخصوص #کراچی کو کل دوپہر تک متاثر کرتا رہے گا، اس دوران ایک آتھ تیز بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ سسٹم کا زور کل شام سے ٹوٹ جائے گا۔ 

 سمندری طوفان بحیرہ عمان کی جانب بڑھ رہا ہے جسکی وجہ سے کل سے 3 اکتوبر کے دوران درمیانی سے تیز بارشیں مکران کے ساحل کا رخ کریں گی۔ 

 پاک ویدر سندھ کے لئے جاری کردہ تمام ریڈ الرٹس کو فوری کینسل کرتا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.