Type Here to Get Search Results !

شاہین شدید سمندری طوفان میں تبدیل..شدت ٹکرانے سے پہلے کم نہیں ہوگی



"شاہین"  شدید سمندری طوفان میں تبدیل.. ہواؤں کی رفتار 120 سے بڑھ کر 155 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے!


سمندری طوفان شاہین پچھلے 6 گھنٹوں کے دوران 17 کلومیٹر فی گھنٹہ (9 ناٹ) کی رفتار سے مغرب سے شمال مغرب کی طرف بڑھا ہے۔

سمندری طوفان شاہین اپنی شدت ٹکرانے سے پہلے کم نہیں کریگا بلکہ شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوکر اومان کی جانب اپنا رخ موڑ لے گا۔ ہواؤں کی رفتار 120 سے بڑھ کر 155 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔


شاہین اب ہمارے لگائے گئے اندازے کے مطابق ابھی شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے پاکستان کو پار کرنے کے بعد اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عام طور پر مغرب سے شمال مغرب کی جانب ٹریکنگ جاری رکھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن آیندہ 12-18 گھنٹوں سمندری طوفان اپنا رخ تبدیل کر کے جنوب مغرب کی جانب مڑ جائیگا اور اُمید یہی کی جا رہی ہے کے شاہین کل 4 اکتوبر کی صبح مسقط اومان کے شمالی حصوں کو ٹکرائے گا۔
اس دوران اومان کی ساحلی پٹی پر شدید ترین تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کہ متحدہ عرب امارات کے جنوبی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.