Type Here to Get Search Results !

ملک بھر کے موسم کی صورت حال، بارش اور برفباری کا امکان



ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خزاں کے ساتھ بارش، برف باری اور سرد موسم کا آغاز
اس وقت ایک اینٹی سائیکلونک سرکولیشن راجھستان پر بنا ہوا جس کے باعث پاکستان ، شمال مغربی و وسطی بھارت کے علاقوں میں مونسون اختتام پذیر ہوچکا ہے شمال اور شمال مغربی خشک ہوائیں چل رہی ہیں نیلے رنگ کے دائرہ اس بات کی نشاندھی کر رہا ہے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کے شمالی اور بالائی علاقوں میں اثرانداز ہونے والا ہے تیسری طرف ایک سائیکلونک سرکولیشن وسطی بحیرہ عرب اور اس سے ایک نشیب بنی ہوئی ہے جو بھارت کے جنوبی حصے سے ہوتی ہوئی خلیج بنگال میں اندامان کے جزائر کے قریب بننے والے سائیکلونک سرکولیشن تک بنی ہوئی ہے جو آئیندہ ہفتے ٹراپیکل ڈپریشن یا سائیکلون جواد میں تبدیل ہو سکتا ہے


آیندہ 48 گھنٹوں کے دوران مغربی ہوا کے سلسلے کے باعث آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، پنجاب ، خیبرپختونخوا میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان

 خیبرپختونخوا کے موسم کی پیشن گوئی
 چترال ، دیر ، بٹگرام ، پشاور ، سوات ، کوہستان ،  شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، مردان ، ہری پور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، باجوڑ ، کرم ، صوابی ، ایبٹ آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ،ژالہ باری ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان اس دوران کہیں کہیں 40 سے 50 ملی میٹر بارش متوقع

 پنجاب کے موسم کی پیشن گوئی

 راولپنڈی ، اسلام آباد ، جہلم ، چکوال ، گجرات ، گجرانوالہ ، نارووال ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، چنیوٹ میانوالی ، خوشاب ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، اٹک میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، ژالہ باری کا امکان اس دوران کہیں کہیں 30 سے 45 ملی میٹر بارش متوقع

 ٹوبہ ٹیک سنگھ ،  گوجرہ ، قصور ، اوکاڑہ ، لیہ ، مظفرگڑھ ، راجن پور ، روجھان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، رحیم یار خان میں چند ایک مقامات پر گرد آلود ہواؤں کیساتھ گرج چمک اور بونداباندی متوقع

 آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے موسم کی پیشن گوئی

نیلم ، برنالہ ، مظفر آباد ، حویلی ، باغ ، کوٹلی ، گانچھے ، گلگت ، بلتستان ، اسکردو ، استور ، غذر ، ہنزہ اور نگر میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، ژالہ باری ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان اس دوران 30 سے 45 ملی میٹر تک بارش متوقع

 بلوچستان و سندھ کے موسم کی پیشن گوئی
دونوں صوبوں میں زیادہ تر موسم خشک رہے گا شمال مشرقی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان کراچی سمیت سندھ اور جنوبی بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث اتوار سے منگل کے روز رات /صبح میں ہلکی سے درمیانی شدت کی دھند پڑنے کا امکان 

سرد موسم کا آغاز
اس سلسلے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر داخل ہونے کا امکان ہے درجہ حرارت کہیں کہیں 1 ڈگری یا اس سے زیادہ بھی کرسکتا ہے اس دوران دونوں صوبوں کے جنوبی علاقوں میں رات کے دوران ہلکی خنکی متوقع

مغربی سلسلے کے باعث بالائی اور شمالی علاقوں میں سردی کی معتدل لہر آسکتی ہے درجہ حرارت دن میں معتدل اور رات کے دوران کم ہوجائیگے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.