Type Here to Get Search Results !

ایک بڑا شہاب ثاقب زمین کے پاس سے گزرے گا۔۔ زمین کو کتناخطرہ؟


ایک بڑا شہاب ثاقب 7482 ( پی سی آئی) 1994کسی بھی عمارت سے بڑا آج یعنی پاکستان کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہماری زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا۔ جو تقریباً چاند اور زمین کے فاصلے کے مقابلے 5 گناہ ہوگی۔

اس شہاب ساقب "پی سی آئی ون"  کی چوڑائی 1 کلو میٹر سے زیادہ ہے، جبکہ اس کی بلندی یعنی لمبائی ایک ہزار باون میٹر ہے۔


 یہ شہاب ثاقب دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی کافی بلند ہے، برج خلیفہ کی بلندی آٹھ سو تیس میٹر ہے۔

 اب پاک ویدر سے لوگ سوال بھی کرینگے کہ اس سے دنیا کو کتنا خطرہ ہے؟ تو اسکا جواب یہی  ہے کہ کوئی خطرہ دنیا کو لاحق نہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ شہاب ثاقب دنیا کے انتہائی نزدیک بدھ یعنی2:51 پر آدھی رات یعنی فجر ہونے سے پہلے دیکھا جا سکے گا۔۔اسکا نظارہ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے با آسانی دیکھا بھی جا سکے گا۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.