Type Here to Get Search Results !

مون سون کا نیا سسٹم داخل، آج سے موسلا دھار بارشوں کا آغاز




 موسم کی تازہ ترین صورتحال، آج اور کل پنجاب / کشمیر، کے پی کے میں بارشیں۔۔ سندھ والے بھی تیار رہیں

مون سون ہوائیں اب آہستہ آہستہ بھارت اور پاکستان میں بارشوں کا سبب بن رہی ہیں۔ جولائی کے آخری دنوں میں مون سون سسٹمز مزید شدت  کے ساتھ پاکستان کا رخ کریں گے

 آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔  تاہم مون سون کی نم ہوائیں مسلسل داخل ہونے کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی،  پوٹھوہار،کشمیر، شمال مشرقی/ مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تیز ہوائیں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان، 

سیاحوں سے گزارش ہے کہ تیز بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ تیز بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

صومالین تھرسٹ ایکٹو ہونے کے سبب کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں کا موسم جزوی ابرآلود رہنے، کہیں کہیں بوندا باندی / ہلکی بارش ہونے کے امکانات بن سکتے ہیں۔  20- 21 جولائی کے درمیان گجرات پر ایک سائیکلونک سرکولیشن بن سکتی ہے، جن  کے تحت کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے امکانات روشن ہیں، جب کہ 16 سے 18 جولائی کے درمیان تھرپارکر، زیریں اور مغربی سندھ میں چند مقامات پر بارشیں ہوں گی۔  مون سون ہواؤں کے زیر اثر مختلف مقامات پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔  

اویس حیدر، موسمیاتی تجزیہ کار
پاک ویدر نیٹورک

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.