Type Here to Get Search Results !

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

 

🛑ملک بھر کے موسم کی صورتحال، مون سون بارشوں کا مزید سلسلہ کہاں کہاں متاثر کرے گا؟

پنجاب کے بالائی، کچھ وسطی علاقے خصوصاً اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں آندھی/ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، شانگلہ،  پشاور، مردان، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، کرک اور لکی مروت میں آندھی/ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  بالاکوٹ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور، مردان، نوشہرہ اور کرم میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 


سیاحوں سے گزارش ہے کہ تیز بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ تیز بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں کا موسم جزوی طور پر ابرالود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کے امکانات بھی بن سکتے ہیں۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شمال مشرقی، وسطی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آندھی، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.