چاند زمین سے تقریباً 384,400 کلومیٹر دور ہے اور چاند پر ایک دن اور ایک رات کا طول تقریباً 29.5 زمینی دن ہوتا ہے۔ یعنی تقریباً ۲۹ روز، ۱۲ گھنٹے اور ۴۸ منٹ کا ہوتا ہے۔
چاند پر موسم کا تصور خود مختلف ہے، لیکن عموماً چاند پر موسم نہیں ہوتے۔ چاند پر موسموں کی عدم موجودگی کے باوجود، وہاں درجہ حرارت اور ماحولیات کی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔
چاند کا بیرونی ماحول نہایت کمزور ہوتا ہے، جس وجہ سے سورج کی حرارت کو روکنا یا تہہ کے اندر تک حرارت کا جانا ناممکن ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے چاند کی روشنی والی اور سایہ دار سطح / علاقوں میں درجہ حرارت کے لحاظ سے بہت بڑا اور واضع فرق ہوتا ہے۔ چاند کے استوائی علاقوں میں دن کے وقت حرارت 250 فارن ہائیٹ (121 سینٹی گریڈ) تک بڑھ جاتی پھر رات کو منفی 208 فارن ہائیٹ (منفی 133 سینٹی گریڈ) تک گر جاتا ہے۔