Type Here to Get Search Results !

طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ، موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کا امکان.. کہاں کہاں بادل برسینگے ؟

 

نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ / آندھی / گرج چمک کے ساتھ زبردست⚡⚡ بارش اور 🌩️ ژالہ باری کا امکان!

ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 27 مارچ کو داخل ہوگا جو اس ویک اینڈ تک شمالی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیگا جو و قفے وقفے سے 31 مارچ/اپریل کی پہلی تاریخ تک  بارشوں اور ژالہ باری کا سبب بننے کا امکان ہیں. مغربی ہواؤں کے زیر اثر  پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور سندھ کے کچھ بالائی اور کیرتھر کی پہاڑیوں پر گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل، آندھی اور بارش (کہیں کہیں ژالہ باری) کا امکان ہے۔
پنجاب میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، چکوال، خو شاب، میانوالی، سرگودھا، جہلم، ملتان، بہاول پور، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی کہیں کہیں تیز بارش/ژالہ باری کے امکانات ہیں.

خیبر پختون خواہ میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران خاص کے ویک اینڈ کے دوران پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات اور کوہستان،  وزیرستان ، بنوں،  ڈیرہ اسماعیل خان، کرم ایجینسی،خیبر ایجینسی،  میں کہیں کہیں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں.

بلوچستان میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار، لسبیلہ ڈسٹرکٹ گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل اور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

اس دوران کراچی سمیت سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، جیکب آباد، دادو اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں.

انتباہ :ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں / بارش / ژالہ باری کے سبب کھڑی فصلوں خاص کر گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے.
پہاڑوں پر بارش کی سبب لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے خطرات موجود ہیں.
تیز رفتار ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے.
ژالہ باری کے سبب سولر پینل کی پلیٹس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اویس حیدر، موسمیاتی تجزیہ کار
پاک ویدر نیٹورک

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.