Type Here to Get Search Results !

علی سدپارہ تاحال لاپتہ، اُمیدیں دم توڑنے لگیں


 

 تازہ ترین صورت حال۔۔ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا

پاکستان کا فخر علی سدپارہ تاحال لاپتہ، ڈیتھ زون اور خون جما دینے والی سخت سردی، برف اور یخ بستہ ہواؤں میں 90 گھنٹے گزرنے کی وجہ سے اُنکے بچنے اُمیدیں کم ہونے لگی ہیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے آپریشن کر کے پوری کوشش کی جا رہی ہے، قوم سے دعاؤں کی درخواست۔


اس وقت وہاں موسم انتہائی خراب ہے، حد نگاہ انتہائی کم اور یخ بستہ تیز 40-60 کلو میٹر کے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ جب کے درجہ حرارت 50- اس صورتِ حال میں کوئی بھی آپریشن کرنا انتہائی مشکل ترین ہوگیا ہے۔ ہماری تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاک آرمی کا سرچنگ آپریشن روک دیا گیا ہے۔


کہا جا رہا ہے کہ پریس کانفرنس کرکے گھر والے اہم علان کرینگے، یقیناََ علی سدپارہ اس ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں اور ہم انہیں نہیں کھونا چاہتے۔۔ 


یا اللہ ہم تجھ سے معجزہ کی اُمید کرتے ہیں۔ علی سدپارہ اور اُنکی پوری ٹیم کو بخیر و عافیت ہم سے ملا دے (الٰہی آمین) 🤲


اویس حیدر 

اونر پاک ویدر

#K2winter2021 #k2expedition #K2winterexpedition2021 #K2Summit  #PakWeather

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.