Type Here to Get Search Results !

ماہانہ جولائی کے موسم کی تفصیلی پیشگوئی

 


🔴 اسلام علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہوں محمد فیضان خان اور آج میں نے تمام پاکستانیوں کو جولائی کے موسم کی تفصیلی پیشگوئی بتانے کے لئے متوجہ کیا ہے۔ ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس تفصیلی پیشگوئی کو آگے #شئیر کریں اور سیلاب کی طرح ہر جگہ پھیلا دیں۔
🔘 مون سون 2021 کی آمد 20 جون کو جنوبی سندھ میں ہوگئی تھی جبکہ اس ہفتے مون سون نے شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں قدم جمائے البتہ مسلسل آنے والے مغربی سسٹموں کے باعث بلوچستان، شمالی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقے مون سون کی باقاعدہ بارشوں سے محروم رہے۔ ہمارے تجزیہ کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے میں مون سون شمال مغربی بھارت اور یہاں پاکستان میں موجود خالصتان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو اپنی لپیٹ میں لیلے گا۔
♦️ جولائی کے شروعاتی دس دنوں میں 2-3 مغربی سسٹم ملک کو متاثر کریں گے جو پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنیں گے اس دوران بحیرہ عرب میں بننے والی سرکولیشن کے باعث جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند ایک مقامات پر تھنڈرسٹورم بن سکتے ہیں۔
♦️10 جولائی کے بعد اصل ایکش شروع ہوگا، مون سون جوش میں آئے گا اور خلیج بنگال اور بحیرہ عرب تیش و غصے میں آکے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے کہ گویا کونسا سمندر زیادہ مون سون سسٹم پیدا کرسکتا؟
♦️ اس مقابلے میں جیت پچھلے سال کی طرح بحیرہ عرب کی ہوگی اور بحیرہ عرب ایک طاقتور ہوا کے کم دباؤ/MTC کو تشکیل دے گا جسکے باعث مون سون ہوائیں 10-20 جولائی کے دوران دوڑتی ہوئیں سندھ سے کشمیر تک اینٹری ماریں گی اور اس دوران کسی تاریخوں میں ملک گیر بارشوں کا باعث بنیں گی۔
♦️ لیکن خلیج بنگال نے بھی ہار نہیں مانی، بنگالی سمندر اپنا جادو دکھائے گا اور 15-30 جولائی کے دوران 1-2 طاقتور ہوا کے کم دباؤ کو تشکیل دے گا جس میں سے ایک براہ راست پاکستان کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
◾ان تمام حالات کے پیش نظر جولائی کے مہینے سندھ سے کشمیر تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ صوبہ پنجاب میں #لاہور، اسلام آباد، ملتان، گجرانوالہ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح، سندھ میں #کراچی، حیدرآباد، تھر بدین، میرپور خاص، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ اور سکھر معمول سے زیادہ بارشیں دیکھیں گے۔
◾خیبرپختونخوا میں بارشیں معمول کے اس پاس یا تھوڑی زیادہ ہونے کی امید ہے جبکہ بلوچستان میں بھی زیادہ بارشیں ہوں گی خصوصاً مشرقی علاقوں میں بشمول خضدار، بیلا، خاران، اواران، سوئی، ڈیرہ بگٹی، کوھلو اور گردونواح میں۔ براہ راست کوئی ہوا کا کم دباؤ سندھ آتا ہے تو اسکے زیر اثر مون سون بارشیں اوڑماڑہ، پسنی، تربت اقر گوادر تک بھی پہنچیں گی۔
◾ جولائی کے مہینے میں مسلسل آنے والے سسٹموں کے باعث ملک کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر معمول سے کم درجہِ حرارت رہیں گے تاہم جولائی کے شروعاتی ہفتے میں گرمی پڑنے کی امید ہے۔
♦️ 10-25 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں خطرناک موسمی حالات جیسے شدید بارش، بادلوں کا پھٹنا/Cloudburst event، شدید تھنڈرسٹورم، آسمانی بجلی گرنا، آندھی اور سیلابی صورتحال پیش ہوسکتی ہے، عوام اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور قربانی کے جانوروں کا خاص خیال رکھے اور حفاظتی انتظامات مکمل کرکے رکھے کیونکہ عید الاضحی بھی ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً سندھ بشمول کراچی میں بارشوں کی نظر ہوسکتی ہے۔
📌 ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ۔
SHARE THIS OUTLOOK.
⭐ Co-Owner/Analyst: Mohammad Faizan.

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.