Type Here to Get Search Results !

جولائ کے پہلے ہفتے میں سندھ پنجاب بلوچستان خیبرپختونخوا میں زبردست تھنڈر اسٹورمز بنیں گے





♦️ سندھ :

3٫4٫5 جولائ کو سندھ میں بھی بارش کے چانسز ہیں

مغربی سندھ دادو،  جامشورو، اور بالائ سندھ لاڑکانہ ، سکھر ڈویژن، میں بارش کے اچھے امکانات ہیں

 اور وسطی سندھ کے اضلاع نوشہرو فیروز میں تیز آندھی 

چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے  امکانات ہیں، 


♦️ پنجاب : 

جولائ کے پہلے ہفتے میں پنجاب کے اضلاع میں 90 فیصد امکانات ہیں بارش کے 

بالائ اور وسطی علاقوں میں بارش کے زیادہ امکانات ہیں 

لاہور ، گجرات، لیہ ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سیالکوٹ ،حافظہ اباد، منڈی بہائو الدین، ملتان ، فیصل آباد، سرگودھا , میانوالی ، اٹک ، میں تیز بارش کے امکانات ہیں


♦️ بلوچستان:

جولائ کے پہلے ہفتے بلوچستان کے اضلاع میں تیز آندھی چلنے، مٹی کا طوفان آنے، ،کچھ مقامات پر ژالہ باری ہونے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے امکانات ہیں


کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،چمن لورالائی ،پشین ، سبی ، نصیرآباد ، جھل مگسی ، ڈیرہ بگٹی ، خضدار ، زیارت ، کوہلو ، بارکھان ، مستونگ ،چمن ، اضلاع میں اچھی بارشوں کے امکانات ہیں ۔


♦️ خیبرپختونخوا : 

جولائ کے پہلے ہفتے میں مردان ، چار سدہ، پشاور ، صوابی،  بنوں، دادو خیل ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، چوکارا ،کوہاٹ ،ہنگو، میں زبردست تھنڈر اسٹورمز بنیں گے جس سے تیز  بارشوں کے امکانات ہیں


♦️ گلگت ، ہزارہ، چترال کشمیر میں بھی تیز بارشوں کے امکانات ہیں

✨ Analyst Admin Sara Khanzada Rajput

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.