Type Here to Get Search Results !

کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان


کراچی میں آج بھی شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کہیں کہیں تیز بارش کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ 

آج شہر کراچی میں جمعے کی نماز کے بعد بادل بننے کا عمل تیز ہوگا،  آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے ہفتہ/اتوار تک جاری رہے گا۔ کراچی میں ہفتے سے بارشوں میں کمی کا امکان، جبکہ اگلے ہفتے کے دوران (منگل/بدھ) کو نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوگا جسکے سبب کراچی سمیت سندھ کے دیگر مشرقی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں اچھی بارش متوقع ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.