Type Here to Get Search Results !

خلیج بنگال میں ایک اور سمندری طوفان کی تشکیل؟


*سمندری طوفان جواد کی تشکیل؟*
اکتوبر کے وسط میں خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے جا رہا ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ ہوا کا کم دباؤ بعد ازہ ڈیپریشن یا مزید شدت اختیار کر کے سمندری طوفان جواد میں تشکیل پا سکتا ہے۔ جواد نام سعودیہ عرب کی جانب سے رکھا گیا ہے۔۔

اگر یہ ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تشکیل پاتا بھی ہے تو پھر بھی پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کو آنے والے سمندری طوفان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

ابھی یہ پیشنگوئی ہماری طویل مدتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اسمیں تبدیلیاں ممکن ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ہوا کا کم دباؤ بننے کے بعد زیادہ شدت اختیار نہ کرے۔ ہمارے ساتھ رہیں ہم آپکو وقت کے ساتھ ساتھ اپڈیٹس دیتے رہیں گے۔

مون سون کے بعد بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سمندری طوفان بن سکتے ہیں یہ سمندری طوفان اکتوبر سے نومبر کے دوران تشکیل پاتے ہیں۔ فلهال نئے سمندری طوفان جواد کے بننے کے امکانات ابھی کم ہی ہیں۔

اویس حیدر، موسمی تجزیہ کار
پاک ویدر

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.