Type Here to Get Search Results !

سیلاب زدہ سندھ بشمول کراچی میں ایک اور طاقتور سسٹم موسلادھار بارشیں برسانے کو تیار!

 



اسلام و علیکم! پاکستان کے موسم کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سے میں ہوں محمد فیضان خان اور آج میں نے آپ کو سندھ میں متوقع موسلادھار بارشوں کے ایک اور سسٹم کی تفصیلی پیشگوئی بتانے کے لئے متوجہ کیا ہے۔

الحمدللہ ہماری پیشگوئی کے عین مطابق ساگر پچھلے 30 سال کا سب سے طویل اور 2011 کے بعد سے سب سے شدید سسٹم رہا اور ایسا ہونے کی پیشگوئی صرف پاک ویدر نے ہی دی تھی۔

ساگر 02 کا آج اختتام ہوا جاتا ہے لیکن کل سے فوراً ساگر 03 کی آمد متوقع ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کا بننے والا طاقتور کم دباؤ اس وقت وسطی بھارت پر موجود ہے اور شدت کچھ کھونے کے ساتھ ساتھ یہ تیزی سے بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 29 اگست سے 2 ستمبر کے دوران یہ ہوا کا کم دباؤ ایک اور انڈیوسڈ سرکیولیشن کے ساتھ مل کر سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سے ٹکرائے گا۔

اس سسٹم کا دورانیہ پچھلے 2 سسٹم سے کم ہوگا تاہم اسکے زیر اثر سندھ کے جنوب مشرقی اور جنوبی علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، بارش کی مقدار ان علاقوں میں 50-100 ملی میٹر اور چند ایک مقامات پر 150-200 ملی میٹر تک بھی جاسکتی ہے۔

وسطی اور شمالی سندھ کی بات کریں اس دوران ان علاقوں بشمول نوابشاھ، سکرنڈ، سانگڑھ، دادو، جوہی، مورو، سیہون، لاڑکانہ، سکھر، شھداد کوٹ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کریں تو اس دوران شہر کراچی میں پھر سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں اور مقدار ایک بار پھر 100-150 ملی میٹر یا اس سے تجاوز کرسکتی ہے۔

اس دوران جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں تاہم تفصیلات معاملات کنفرم ہونے پر کل شائع کریں گے۔

سندھ کے بیشتر علاقے شدید سیلابی صورتحال کے زیر اثر ہیں اور یہ بارشیں صورتحال مزید سنگین کرسکتی ہیں۔ اللہ پاک سے ہماری دعا ہے کہ جو ہمارے حق میں بہتر ہو وہ فرما، آمین۔

ہماری چھوٹی سی مدد کرنے کے لئے اس پوسٹ کو آگے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ۔

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. Hi
    Greeting Ravi kumar chouhan Karachi sindh Pakistan.

    I am a Geographer and environment Journalist , can i contact with owner or focal person of weather pak.

    Regards
    Ravi Kumar chouhan

    ReplyDelete